Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

مسجد اقصٰی پر اسرائیلی حملہ پاکستان کی شدید مذمت

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ مسجد الاقصیٰ پر ہونے والے حملے کے خلاف دنیا کو سخت ایکشن لینا ہوگا، پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ قبلہ اول پر صہیونی حملے کی شدید مذمت کر تے ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصٰی پر ہونے والے حملے کے خلاف سخت ایکشن لے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں اور مذہبی مقامات پر اسرائیلی حملے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں جو عالمی قوانین کے خلاف جنگ کے مترادف قرار دیے جانے چاہیے تاکہ اسرائیل نہتے اور مظلوم فلسطینیوں پر یوں کھلم کھلا  مظالم بند کرے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا ہے کہ مسجد الاقصیٰ پر ہونے والے حملے کے خلاف دنیا کو سخت ایکشن لینا ہوگا، پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan