Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مسجد اقصٰی پرصہیونی فوج کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، وزیر اعظم پاکستان

اسلام آباد (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) عمران خان نے بین الاقوامی برادری سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہونے والے مظالم کے خلاف فوری اقدامات کرے جس سےفلسطینیوں  کے حقوق کا تحفظ ممکن ہو۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے رمضان المبارک میں مقبوضہ فلسطین کے مسلمانوں پر مسجد اقصی میں عبادت کے وقت غاصب صہیونی فوج کے حملے کامذمتی بیان جاری کیا گیا ہے۔

بیان میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینیوں کی مکمل حمایت کا اعاہ کرتا ہےاور بین الاقوامی برادری  سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف فوری اقدامات کرے جس سےفلسطینیوں  کے حقوق کا تحفظ ممکن ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج انسانیت اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی کر رہی ہےاور رمضان المبارک میں مسجد اقصٰی کے تقدس کو پامال کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ رمضان المبارک کے آغاز سے ہی قابض صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں کو مختلف اوقات میں بلا جواز تشدد کانشانہ بنا یاجارہا ہے جبکہ  2 روز قبل  یوم القدس پر قابض  فوج نے مسجدالاقصیٰ پر حملہ کیا اورفلسطینی نمازیوں سے جھڑپوں میں تراویح اداکرنے والے 200 سے زائد فلسطینیوں کو  زخمی کر دیا  تھا ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan