Connect with us

Uncategorized

مسجد ابراہیمی کو یہودی ورثہ قرار دینے کے خلاف غزہ میں احتجاجی ریلیاں

gaza-protest مسجد ابراہیمی اور بلال بن رباح مسجد کو یہودی ورثہ قرار دیے جانے کے اسرائیلی اعلان کے خلاف اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے غزہ میں احتجاجی ریلیوں کا اعلان کیا ہے۔ حماس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج مغرب کی نماز کے بعد غزہ کی تمام مساجد سے لوگ جلوسوں کی شکل میں پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے جمع ہوں گے، جہاں پر جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت نے الخلیل کی مسجد ابراہیمی اور بیت لحم کی بلال بن رباح مسجد کو یہودی آثار قدیمہ میں شمار کرنے کا کیا اعلان ہے، جس پر مسلمانوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں فلسطین کے طول و عرض میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan