Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

مسئلہ فلسطین عربی نہیں بلکہ عالم اسلام اور انسانی المیہ ہے۔ یوم نکبہ پر اسلام آباد میں ’’فلسطین ، فلسطینیوں کا وطن‘‘ کانفرنس کا انعقاد

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اسلام آباد چیپٹر اور تحریک جوانان پاکستان کے زیر اہتمام فلسطینی عوام پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ناجائز تسلط کے 68سال مکمل ہونے پر فلسطینیوں سے اظہار یکجتی او ر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ناپاک وجود کے

Nakbaisb

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اسلام آباد چیپٹر اور تحریک جوانان پاکستان کے زیر اہتمام فلسطینی عوام پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ناجائز تسلط کے 68سال مکمل ہونے پر فلسطینیوں سے اظہار یکجتی او ر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ناپاک وجود کے قیام کے خلاف فلسطینیوں کے عالمی دن یوم نکبہ کی مناسبت سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی ہفتہ بھر مہم بعنوان ’’فلسطین فلسطینیوں کا وطن‘‘ کانفرنس کا انعقاد نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کیا گیا۔ کانفرنس میں تحریک جوانان پاکستان کے چئیر مین عبد اللہ گل ، معروف عالم دین اور اسکالر علامہ حسن عسکری، بریگیڈیئر آصف ہارون،آل پاکستان حریت کانفرنس کشمیر کے رہنما حمید لون، جمعیت علمائے اسلام کے مولانا عمران سندھو، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما خان محمد خانسمیت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اسلام آباد چیپٹر کے انچارج مختار بلوچ اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر تحریک جوانان پاکستان اور ایم ایس او سمیت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اسلام آباد چیپٹر کے اراکین میں عرفان اشرف ،تنویر زبیری، ارسلان ایاز، عاطف خان، شجاعت عباس اور دیگر بھی موجود تھے۔

شرکائے کانفرنس نے اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں کے حقوق کو تسلیم کیا جائے اور فلسطین واپس آنے کا حق دیا جائے جبکہ اقوام متحدہ مسئلہ فلسطین کے حل میں مثبت کردار ادا کرتے ہوئے فلسطینی مظلومین کے حقوق کا دفاع کرے۔

شرکائے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ فلسطین کا مسئلہ حل ہونے تک پوری دنیا میں امن نہیں آسکتا۔عالم اسلام اور او آئی سی کی خاموشی شرمناک ہے۔ کسی محمود غزنوی کا انتظار کیے بغیر نوجوانوں کو سامنے آنا ہو گا۔مقررین نے کہا کہ مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔ان کاکہنا تھا کہ فلسطین کا مسئلہ صرف فلسطین یا عرب اقوام سے متعلق نہیں بلکہ یہ عالم اسلام کا اہم ترین اور انسانیت کا مسئلہ ہے ۔

مقررین نے واضح طور پر کہا کہ اسرائیل غاصب اور نسل پرست ناجائز ریاست ہے اور عالم اسلام اگر متحد ہو جائے تو 10دنوں میں یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے ۔ علاوہ ازیں طلباء اور مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو بڑی تعداد موجود تھی۔شرکاء نے پریس کلب کے سامنے واک بھی کی اور اسرائیل کے قیام کے ناپاک یوم کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں سے مکمل اظہار یکجہتی کیا ۔

Nakbaisb1Nakbaisb3Nakbaisb2Nakbaisb4Nakbaisb5Nakbaisb6

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan