Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مزاحمت، مذاکرات کا حقیقی متبادل ہے: اردن میں بائیں بازو کی جماعت کا بیان

palestine_foundation_pakistan_jordanian-socialist-party

اردن کی سوشلسٹ لیفٹ پارٹی نے کہا ہے کہ مزاحمت ہی دراصل اسرائیل اور پی ایل او کے درمیان براہ راست مذاکرات کا پرامن متبادل ہے۔ اسرائیل کے خلاف فلسطینی مزاحمت کا آغاز اردن کی قومی ترجیح ہے۔ اسرائیل کے تکبر کے سامنے فلسطینیوں کے پاس اپنے حقوق حاصل کرنے کا یہی ایک وسیلہ باقی بچا ہے۔ سوشلسٹ پارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ محمود عباس اسرائیل سے براہ راست مذاکرات کی خاطر عرب دنیا کی حمایت حاصل کرنا چاہتا ہے۔ ان کی اس کوشش کا انجام سب کو معلوم ہے۔ وہ اپنے تئیں تمام اقدامات نہیں کر سکتے۔ بائیں بازو کی نمائندہ جماعت کا کہنا تھا کہ صہیونی ریاست سے براہ راست مذاکرات خود اسرائیل کی شرائط پر ہوں گے، ان شرائط میں یہ بات شامل ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں بنائی گئی نسلی امتیاز کی مظہر دیوار فاصل مجوزہ فلسطینی ریاست کی سرحد ہو گی۔ نیز اپنے گھروں سے نکالے گئے فلسطینیوں کا حق وطن واپسی حتمی طور پر ساقط ہو جائے گا۔ فلسطینی انتظامیہ القدس اور یہودی بستیوں سے متعلق معاملات کو ہمیشہ کے لئے فراموش کرے۔ یہودی بستیوں کی تعمیر کسی نئے نام سے جاری رکھی جائے گی۔ اس طرح مسئلہ فلسطین کی بساط شرمناک انداز میں لپیٹ دی جائے گی۔ سوشلسٹ پارٹی نے مطالبہ کیا کہ اردن کا قومی مفاد اسی بات میں مضمر ہے کہ اسرائیل اور پی ایل او کے درمیان مذاکرات کو شروع ہونے سے پہلے روک دیا جائے کیونکہ ان مذاکرات میں فلسطینی مہاجرین کی مشکلات کا حل عملی طور پر ممکن نہیں ہو سکے گا اور اردن ایک ایسا ملک ہے کہ جہاں سب سے زیادہ فلسطینی پناہ گزین آباد ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan