Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

محمود عباس ڈکٹیٹر بن چکے ہیں: دویک

palestine_foundation_pakistan_dr-aziz-dweik-the-speaker-of-the-palestinian-legislative-council-plc5

فلسطینی مجلس قانون ساز کے اسپیکر ڈاکٹر عزیز دویک نے فلسطینی مجلس قانون ساز کے خلاف متنازعہ صدر محمود عباس اور ان کی جماعت کی کارروائیوں پر سخت تنقید کی ہے. ان کا کہنا ہے کہ محمود عباس نے مجلس قانون ساز کی آئینی ذمہ داریوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرکے فلسطین میں ڈکٹیٹر کا روپ دھار رکھا ہے. ڈاکٹر دویک نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کے روز مرکز اطلاعات فلسطین کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کیا. انہوں نے کہا کہ رام اللہ میں فتح اتھارٹی کی طرف سے مجلس قانون ساز کے ارکان کو گرفتاریوں، اسیری، تشدد اور دھمکیوں کا سامنا ہے جسے فلسطین کا یہ آئینی ادارہ مفلوج ہو کر رہ گیا ہے.عباس ملیشیا کو قوم کے منتخب نمائندوں کی پکڑدھکڑ کی کھلی چھٹی ہے اور وہ جہاں چاہتے ہیں جارحیت کرتے اور قانون ساز کونسل کے ممبران کو گرفتار کر کے ان پر تشدد کرتے ہیں. ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عزیزدویک نے کہا کہ دنیا کی بڑی طاقتیں جمہوریت کی جتنی زیادہ علمبردار بنتی ہیں عملا وہ اتنی جمہوریت دشمن واقع ہوئی ہیں. فلسطین میں سنہ 2006ء میں قومی انتخابات کی شفافیت کو پوری جمہوری دنیا نے تسلیم کیا، لیکن جب اسکے نتائج میں حکومت بنی تو اس جمہوری حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا. یہ مغرب کا دوہرا معیار ہے. فلسطین کی داخلی صورت حال پراور فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے آئینی امور میں مداخلت پر انہوں نے کہا کہ دنیا میں قانون اور آئین کی پاسداری کا کلچر عام ہو رہا ہے. لیکن فلسطین میں فتح اور محمود عباس آئین کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہے ہیں. عملاً مغربی کنارے میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں اور صرف محمود عباس کی مطلق العنانیت ہی نظر آتی ہے. غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کے درمیان آئینی امور اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کا تقابل کرتے ہوئے عزیز دویک نے کہا کہ فلسطین کے دونوں حصوں میں حالات بالکل مختلف ہیں.غزہ کی پٹی میں قانون اور آئین کی حکمرانی ہے. جمہوریت مضبوط ہے اور دوسرے کی رائے کا احترام کیا جاتا ہے.مجلس قانون ساز اپنی آئینی ذمہ داریاں دار کر رہی ہے. کسی کو حکومت سے کسی بھی نوعیت کی شکایت نہیں. لیکن بدقسمتی سے مغربی کنارے میں صورت حال بالکل مختلف ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan