Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

محمود عباس پوری قوم کو امریکا اور اسرائیل کا غلام بنانا چاہتے ہیں: الزھار

dr-mahmoud-al-zahar1 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے مرکزی رہنما اور سابق فلسطینی وزیرخارجہ ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ محمود عباس وہم میں مبتلا ہیں، قومی مفادات کی سوداگردی میں وہ فتح کے دوسرے راہنماؤں کو بھی شامل کر رہے ہیں۔ محمود عباس نے گولڈ سٹون کی رپورٹ پر اقوام متحدہ میں مخالفت کی اور اپنے دفاع کے لیے دیگر افراد کو بھی ہموا بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اتوارکے روز غزہ میں ایک خبر رساں ادارے”صفا” کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمود عباس خود غلطیاں کر رہے ہیں اور اپنی غلطیوں میں دوسروں کو بھی شامل کرنا چاہتے ہیں تاکہ ان کے تمام جرائم میں وہ اکیلے نہ رہیں بلکہ ان کے ساتھی بھی اس میں شریک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ محمود عباس غیر ضروری طور پر وہم میں مبتلا ہیں، وہ اس وہم میں ہیں کہ ان کے خلاف انقلاب کی تیاریاں کی جا رہی ہیں حالانکہ وہ خود قوم کےخلاف انقلاب لا چکے ہیں۔ صدر محمود عباس نے 2006ء کے جمہوری انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے کے بجائے امریکا اور اسرائیل کی رضامندی کے لیے انتخابی نتائج کے خلاف انقلاب برپا کیا۔ محمود الزھار کا کہنا تھا کہ صدر عباس کا خیال ہے کہ تمام فلسطینیوں کی سوچ ان کی سوچ کی ہم آہنگ ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ جس طرح ان کی جماعت اور فلسطینی اتھارٹی امریکا اور اسرائیل کی غلام ہے حماس بھی امریکا کی لونڈی بن جائے، وہ پوری قوم کو امریکی غلامی میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ فلسطینی جماعتوں کے درمیان مفاہمت کے سلسلے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محمود عباس مفاہمت کو تاخیر کا شکار کرنا چاہتے ہیں جبکہ حماس کی کوشش ہے کہ مفاہمت کا عمل جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسے شخص کے ہاتھ میں ہاتھ نہیں دیں گے جو اسرائیلی مفادات کے لیے قومی مفادات کی قربانی دینے کے لیے ہروقت کوشاں رہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan