Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

محمودعباس سے براہ راست مذاکرات وسط اگست سے شروع کریں گے: نیتن یاھو

palestine_foundation_pakistan_benjamin-netanyahu-israeli-prime-minister25

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ براہ راست امن بات چیت رواں ماہ کے وسط میں شروع کردیں گے، تاہم انہوں نے امن مذاکرات کےسلسلے میں فلسطینی اتھارٹی کی کسی بھی قسم کی شرائط قبول کرنے سے متعلق خبروں کی سختی سے ترید کی. اتوار کے روز”لیکوڈ” پارٹی کے وزراء اور دیگر پارٹی رہنماٶں کے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ انہیں فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے مذاکرات شروع کرانے کے حوالے سے تجاویز یا شرائط کا علم نہیں اور نہ ہی انہوں نے فلسطینی اتھارٹی کی کوئی شرط تسلیم کی ہے. قبل ازیں فلسطینی مذاکرات کار صائب عریقات نے ایک بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے اسرائیلی حکومت کو مذاکرات کے سلسلہ میں تفصیلی روڈ میپ ارسال کر دیا ہے. اس میں فلسطینی ریاست کی حدود، امن، پانی، پناہ گزینوں سمیت دیگر تنازعات اور ان کے حل کی تجاویز پیش کی گئی ہیں. نیتن یاھو نے کہا کہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رہے گی. وسط ستمبر سے یہودی بستیوں کی تعمیر پرعائد پابندی اٹھا لی جائے گی. اگر فلسطینی مذاکرات کاروں نے پابندی کی مدت میں توسیع کے لیے زور دیا تو ان کی یہ شرط تسلیم نہیں کریں گے. واضح رہے کہ حال میں امریکی صدر باراک حسین اوباما کی جانب سے فلسطینی صدر محمود عباس کے نام ایک خط کا انکشاف کیا گیا ہے. سولہ نکاتی اس مراسلے میں صدر اوباما نے محمود عباس کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات شروع نہ کیے تو واشنگٹن اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان تعلقات خراب ہو جائیں گے. خط میں امریکی صدر نے فلسطینی اتھارتی کو مزید مراعات دینے کی بھی پیشکش کی ہے. مبصرین نے اسے امریکا کی”گاجر اور چھڑی” کی پالیسی کا مظہر قرار دیا ہے..

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan