Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مبحوح کے قتل میں ملوث موساد کا ایجنٹ گرفتار

palestine_foundation_pakistan_european-suspects-involved-in-the-killing-of-hamas-leader-mahmoud-al-mabhouh-uri-brodsky-german-passport1

جرمنی کے وفاقی پراسیکیوشن دفتر نے پولینڈ میں اسرائیلی خفیہ ادارے” موساد” کے بیرون ملک کام کرنے والے یونٹ سے وابستہ ایک ایجنٹ کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے، جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ رواں سال انیس جنوری کو دبئی میں اسلامی تحریک مزاحمت –حماس- کے راہنما محمود المبحوح کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گروہ میں شامل تھا۔ جرمنی کے وفاقی اٹارنی کے ترجمان نے ہفتے کے روز ایک بیان میں بتایا کہ موساد کے ایجنٹ کی گرفتاری پولینڈ کے شہر”وارسو” میں جرمنی کے مطالبے پر عمل میں لائی گئی، جس کے بارے میں شبہ ہے کہ اس نے جرمنی کے جعلی پاسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے حماس کے راہنما کو قتل کرنے میں گروہ کے دوسرے ایجنٹوں کے ساتھ معاونت کی تھی، بعد ازاں یہ ایجنٹ خفیہ طریقے سے اسرائیل پہنچ گیا، جبکہ اس کی گرفتاری اسرائیل سے پولینڈ آمد کے وقت عمل میں آئی ۔ ترجمان نے کہا کہ دبئی پولیس کی نشاندہی پر جرمن حکام نے تفتیش کی جس کے نتیجے میں یہ معلوم ہوا ہے کہ گرفتار ہونے والے ایجنٹ نے جرمنی کا جعلی پاسپورٹ بنوا رکھا ہے اور وہ اسے غیر قانونی ہتھکنڈوں میں استعمال کر رہا ہے۔ دوسری جانب جرمنی کے ایک اخبار نے پیر کی اشاعت میں شامل ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ جرمن حکومت کے مطالبے پر پولینڈ میں “یوری بروسکی” نامی شخص کو رواں ماہ کے اوائل میں اس وقت گرفتارکیا گیا جب وہ پولینڈ کے وارسو ہوائی اڈے پر پہنچا۔ رپورٹ کے مطابق بروسکی کا نام جرمن حکام کے پاس ان مشتبہ افراد کی فہرست میں موجود ہے جنہوں نے رواں سال کے آغاز میں جرمنی کا جعلی پاسپورٹ استعمال کرتے ہوئے حماس کے راہنما محمود المبحوح کو دبئی میں قتل کیا تھا۔ حماس کے ملٹری ونگ القسام بریگیڈ کے سابق کمانڈر محمود المبحوح کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 26 افراد کی فہرست رواں سال فروری میں دبئی پولیس نے جاری کی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ ان چھبیس افراد میں 12 نے برطانیہ،06 نے آئرلینڈ،04 نے فرانس اور تین نے آسٹریلیا اور جرمنی کے جعلی پاسپورٹس پر دبئی کا سفر کیا اور حماس کے راہنما کو ایک ہوٹل میں شہید کیا۔ رپورٹ کے مطابق پولینڈ میں موساد کی ایجنٹ کی گرفتاری کے بعد اس کی جرمنی کو حوالگی کے بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم اسرائیلی شہریت رکھنے والے بروسکی کی گرفتاری پر اسرائیل کے جرمنی اور پولینڈ کے ساتھ تعلقات خراب ہو سکتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan