Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مبحوح کے قاتلوں کے خلاف کارروائی میں مغرب رکاوٹ ہے: امریکی اخبار

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-al-mabhouh-one-of-the-founders-of-al-qassam-brigades8

معروف امریکی اخبار”وال اسٹریٹ جنرل” نے انکشاف کیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے راہنما محمود المبحوح کے دبئی میں اس سال ہونے والے اندھے قتل میں ملوث موساد کے ایجنٹوں کے خلاف کارروائی رکوانے میں مغربی ممالک حائل ہیں. خیال رہے کہ حماس کے ملٹری ونگ القسام بریگیڈ کے اہم ترین نوعیت کے کمانڈر محمود المبحوح کو اس سال 19 جنوری کو دبئی کے ایک ہوٹل میں نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا. دبئی پولیس نے تحقیقات میں اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کو ان کے قتل کا ذمہ دار قرار دے کر موساد کے 26 ایجنٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے. اخبار لکھتا ہے کہ محمود مبحوح کے ماسوا ایک قاتل کے دیگرتمام قاتلوں نے یورپ کے جعلی پاسپورٹس پر دبئی کا سفرکیا تھا. ان میں برطانیہ کے 62 سالہ کریسٹوفر لیکوڈ کے پاس اپنا اصلی پاسپورٹ تھا. تاہم اس نے بھی سنہ 1994ء میں اپنا نام تبدیل کر کے ایہودا لسٹگ سے کرسٹوفر رکھ لیا تھا. اخبارمزید لکھتا ہے کہ دبئی پولیس کی طرف سے ملزمان کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کے مطالبے کے باوجود مغربی ممالک دانستہ طور پر قاتلوں کی گرفتاری سے گریز کر رہے ہیں.مغربی ممالک کی خفیہ ایجنسیوں اور حکام کو معلوم ہے کہ مبحوح کے قتل میں ملوث دبئی کو مطلوب افراد کہاں ہیں تاہم وہ انہیں حراست میں نہیں لے رہے. رپورٹ کے مطابق آٹھ ماہ قبل دبئی پولیس کی جانب سے ملزمان کی نامزدگی اور جعلی پاسپورٹس کے استعمال کے تنازع پر یورپ میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی تھی. جن جن ممالک کے جعلی پاسپورٹس کے استعمال کا انکشاف ہوا تھا، انہوں نے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کے دعوے کیے تھے. تاہم عملی سطح پر کسی ملک کی جانب سے کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan