Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

ماہ رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو ’’یوم یکجہتی شہدائے فلسطین ‘‘منایا جائے۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی اپیل

کراچی( )ماہ رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو ’’یوم یکجہتی شہدائے فلسطین ‘‘منایا جائے ،فلسطینی شہداء کے خانوادوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مساجد میں بعد نماز جمعہ خصوصی خطاب کیا جائے۔

plf plf

کراچی( )ماہ رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو ’’یوم یکجہتی شہدائے فلسطین ‘‘منایا جائے ،فلسطینی شہداء کے خانوادوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مساجد میں بعد نماز جمعہ خصوصی خطاب کیا جائے۔

ان خیالات کااظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی(رہنما جماعت اسلامی)،علامہ قاضی احمد نورانی(رہنما جمعیت علماء پاکستان)،محفوظ یار خان ایڈووکیٹ (رہنما عوامی مسلم لیگ پاکستان)،سید شبر رضا (رہنما جعفریہ الائنس پاکستان ) اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے ایک مشترکہ اجلاس کے بعد پاکستان کے عوام،علماء،سول سوسائٹی،طلباء برادری،تاجر برادری اور شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہر پاکستانی سے اپیل کرتے ہوئے کیا۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستا کے رہنماؤں نے ملک میں بسنے والے ہر پاکستانی سے خواہ وہ کسی بھی شعبہ سو وابستہ ہے سے پُر زور اپیل کی ہے کہ ماہ رمضان المبار ک کے پہلے جمعہ کو ’’یوم یکجہتی شہدائے فلسطین ‘‘ کے عنوان سے منایا جائے ۔رہنماؤں نے علمائے کرام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ علماء کرام جمعہ کے روز مساجد میں جمعہ نماز کے دوران خطبوں میں فلسطینی شہداء کے لئے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعائیں کریں ۔فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ماہ رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو فلسطینی شہداء سے اظہار یکجہتی کے عنوان سے منائے گی اور اس حوالے سے خصوصی پروگرام ترتیب دئیے جائیں گے جبکہ شہر کی جامعہ مساجدکے باہر فلسطینی شہداء کے خانوادوں کو عید کے تحائف بھیجنے کی غرض سے عطیات بھی جمعہ کئے جائیں گے ۔

اس موقع پر رہنماؤں کاکہنا تھا کہ فلسطین کے مظلوم اور نہتے عوام گذشتہ 64برسوں سے عالمی استعمار امریکہ کی ناجائز اولاد غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے تسلط میں ہے جہاں آئے روز درجنوں فلسطینیوں کو شہید کر دیا جاتاہے اور اقوام عالم نے اس پر اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں تاہم ایسے وقت میں پاکستان کے با ضمیر اور غیور عوام کا فلسطینی شہداء سے اظہار یکجہتی کا منانا در اصل پاکستانی قوم کے زندہ ہونے کی عظیم واضح مثال ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کے بانی رہنماؤں اور بزرگوں نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت و مدد کی ہے لہذٰا یہ ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وو بانیان پاکستان کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر اپنے دینی و اخلاقی فریضہ کی انجام دہی میں کوتاہی نہ کرے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan