Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

لیبرمان تاریخ سے نابلد ہے: فلسطینی رکن پارلیمان

palestine_foundation_pakistan_avigdor-lieberman-israeli-foreign-minister123

فلسطینی پارلیمان میں ڈیموکریٹک فرنٹ فار پیس اینڈ ایکویلٹی کے سربراہ محمد برکہ نے کہا ہے کہ لیبرمان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ تاریخ سے نابلد ہیں اور حقائق سے ناآشنا ہے، انہوں نے یہ بیان لیبرمان کی جانب سے سنہ 1948ء میں قبضہ کیے گئے علاقوں کے فلسطینیوں کی حیثیت پر مذاکرات کے مطالبے کے بعد دیا ہے۔ برکہ نے ذرائع ابلاغ کو دیے گئے بیان میں کہا کہ لیبرمان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ تاریخ سے بالکل بے بہرہ اور حقائق سے نا آشنا ہیں۔ فلسطینی سرزمین پر ہم نے اپنے گھر نہیں خریدے بلکہ یہودیوں نے دور دراز سے آکر یہاں قبضہ جمایا ہے، ہم اسی سرزمین کے باسی ہیں اور فلسطین ہمارا اصلی وطن ہے ہم اور ہمارے آباؤ اور اجداد دنیا کے کسی دوسرے کونے سے ہجرت کر کے یہاں آ کر رہائش پذیر نہیں ہوئے ہیں۔ برکہ نے مزید کہا ہے کہ لیبرمان ایک یہودی آباد کار ہے اور اس نے مغربی کنارے، مقبوضہ بیت المقدس اور گولان کی پہاڑیوں کی یہودی بستیوں میں یہودیوں کے گینگ تشکیل دے رکھے ہیں جو لوٹ مار میں کرتے ہیں، لیبرمان کے ٹولے کے جرائم مذاکراتی ایجنڈے پر سرفہرست ہونا چاہیں تاکہ عرب اور فلسطینی سرزمین کو ان کی ریشہ دوانیوں سے بچایا جا سکے۔ کئی دہائیوں پر محیط اسرائیلی جرائم کے آگے بند باندھنا ضروری ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کے انتہا پسند اویگڈور لیبرمان نے پی ایل او اور اسرائیل کے مابین نام نہاد مذاکرات میں فلسطینی اراضی اور فلسطینیوں کی تبادلے کی بنیادوں پر داخلی فلسطین کی حیثیت پر بحث کا مطالبہ کیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan