Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

لبنان میں نئی فلسطینی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان

palestinian-flag بیروت میں مقیم فلسطین کی دس اہم شخصیات نے ملک میں نئی فلسطینی کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کمیٹی کا آج سے باضابطہ طور پر اعلان کیا جائے گا۔ دوسری جانب کمیٹی کی تشکیل کے اعلان کے ساتھ ہی فلسطینی اتھارٹی میں موجود راہنماؤں کے درمیان اختلافات میں شدت پیدا ہونے کے بھی خدشات ہیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق لبنان میں آج سے قائم ہونے والی فلسطینی کمیٹی میں عرب ممالک میں مقیم 70 سے زائد اہم سیاسی اور سماجی شخصیات کو شامل کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق کمیٹی میں جن اہم شخصیات کو شامل کیا جائے گا ان میں عزمی بشارہ، منیر شفیق، بلال الحسن، بیان نویھض، جارج مشحور، حلمی بلبیسی، ورزان اکرم زعتر، سلمان السھلی، ماجد زبیر اور محمد ابو میزر شامل ہیں۔ دوسری جانب عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کمیٹی کی تشکیل کا مقصد فلسطینی ثقافت اور کلچر کوعام کرنے اور نئی نسل تک پہنچانے کے لیے کوششوں میں تیزی لانا ہے۔ اس سے قبل قائم کی گئی کمیٹی محض اختلافی بیانات تک محدود تھی اور اس کا فلسطینی ثقافت کو عرب ممالک میں عام کرنے کے حوالے سے کوئی خاص کردار نہیں تھا۔ رپورٹ کے مطابق کمیٹی کی تشکیل کا ایک مقصد فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کی حفاظت اور تحریک آزادی کی آواز کو موثر اندازمیں اٹھانا ہے۔ کمیٹی کی تشکیل کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جس کا افتتاحی اجلاس آج ہو گا جس میں کمیٹی کے ذمہ داران کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan