Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

لبنانی فوج کے جوابی حملے میں بریگیڈ کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق

palestine_foundation_pakistan_israeli-soldier69

اسرائیلی فوج نے منگل کے روز لبنانی فوج اور صہیونی فوج کے مابین لبنان کے سرحد کے اندر ہوئی جھڑپ میں اپنے ایک اعلیٰ سطح کے افسر کی ہلاکت اور ایک کے شدید زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے. جھڑپ میں تین لبنانی فوجی اور ایک مقامی صحافی بھی شہید ہو گئے تھے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوجی ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ منگل کے روز لبنانی فوج کے ساتھ جھڑپ میں فائرنگ سے ایک بریگیڈ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ڈوف ھراوی ہلاک ہوئے ہیں. ان کی عمر پینتالیس سال تھی. دوسری جانب اسرائیلی عسکری ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ لبنانی فوجیوں کی فائرنگ سے بریگیڈ کا ایک انٹیلی جنس افسر بھی شدید زخمی ہوا ہے. زخمی ہونے والے فوجی افسرمیجر عزرا لاکیا کو مقبوضہ فلسطین میں رمبام کے ایک فوجی اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے جہاں بدھ کے روز اس کے زخموں کی سرجری کی جائے گی. فوجی ذرائع کے مطابق زخمی فوجی افسر کی حالت خطرے میں ہے. اسے گہرے زخم آئے ہیں اور ہنگامی طبی امداد کی فراہمی کے باوجود اس کی حالت بہتر نہیں ہو سکی. ادھر اسرائیلی فوج کے شمالی ریجن کے کمانڈر میجر جنرل گاڈی ایزنکوٹ نے منگل کے روز ہوئی جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا دفاع کیا ہے. ان کا کہنا ہے ہے لبنانی فوج سرحد پر ان کے فوجیوں پر حملےکی تیاری کر رہی تھی اور فوج پر حملے کے لیے گھات میں بیٹھی تھی.جس پر اسرائیلی فوج کو آگے بڑھ کر کارروائی کرنا پڑی. یاد رہے کہ منگل کے روز اسرائیلی فوج نے لبنان اور فلسطین کے درمیان سیز فائر لائن عبور کر کے لبنانی فوج کے ایک کیمپ پرحملہ کر دیا تھا. حملے میں لبنان کا ایک مقامی صحافی اور تین فوجی شہید ہو گئے تھے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan