Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض فوج کے دھاوے میں 20 فلسطینی گرفتار

جنین – مرکز اطلاعاتِ فلسطین
اسرائیلی قابض افواج نے آج صبح مغربی کنارے اور بیت المقدس کے متعدد علاقوں میں بڑے پیمانے پر پکڑ دھکڑ کی۔ اس دوران میں  20 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔

قابض فوجیوں کی جانب سےسرِعام گولہ بارود کے بھاری استعمال سے جینین میں مسلح جھڑپیں ہوئیں۔

جنین میں چھاپوں کے دوران دو مقامی نوجوانوں اسلام العجاوی اور اوس الشلبی  کو ان کے آبائی گھروں سے حراست میں لیا گیا۔

احمد العجلونی، کرم العبید اور خالد البراغیتی  کو مقبوضہ بیت المقدس کے قدیمی شہر میں ان کے گھروں سے پکڑا گیا۔

نابلس میں بلتا پناہ گزین کیمپ اور شاہراہِ ابوبکر سے دو سابق قیدیوں ماہر حرب اور کمال ابو ظریفہ کو گرفتار کیا گیا۔

رام اللہ کے بیت سیرا قصبے میں قابض فوج نے دھاوا بول کر دو بھائیوں عبدالرحمن محمد اور حمدان واوی کو گرفتار کر لیا ۔

بیتونیا قصبے میں ایک سابق قیدی ابراہیم سمحان سمیت تین دیگر فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ قابض فوج کے سپاہیوں نے حراست میں لیے گئے افراد میں سے ایک کی گاڑی اور رقم بھی چھینی۔

سلفیت کے مشرق میں  اسکاکا قصبے میں چار فلسطینیوں کو حراست میں لیا، جن میں ایک باپ اور بیٹا بھی شامل ہے۔

الخلیل میں مزید تین گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں جبکہ ایک فلسطینی محمد حسان کو طولکرم سے حراست میں لیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan