Connect with us

Uncategorized

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی کسانوں کی جھونپڑیاں مسمار کر دیں

iof-palestinian-farmer قابض اسرائیلی فوج نے نابلس کے مشرق میں طانا کے علاقے میں فلسطینی کسانوں کی زرعی اراضی پر بارہ جھونپڑیاں مسمار کردیں- ذرائع کے مطابق پانچ اسرائیلی بلڈوزر کسانوں کی زمینوں میں داخل ہوئے اور جھونپڑیوں کو منہدم کردیا- بلڈوزروں کی حفاظت کے لیے پندرہ فوجی گاڑیاں ہمراہ تھیں- اسرائیلی فوج نے ایک سال قبل نوٹس جاری کیا تھا کہ یہ جھونپڑیاں صہیونی فوجی علاقے میں بنائی گئی ہیں جبکہ فلسطینی کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ اس علاقے میں بیسیوں برس سے مقیم ہیں- فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوجی نوٹس کے خلاف صہیونی عدالت میں درخواست دی تھی جسے مسترد کردیا گیا-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan