Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطین کی آزادی قرآنی حقیقت ہے،القدس ہماری سوچ سے بھی پہلے آزاد ہو گا: الزھار

palestine_foundation_pakistan_dr-mahmoud-al-zahhar-hamass-political-bureau1

اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے سیاسی شعبے کے رکن اور مرکزی رہ نما ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی قرآنی حقیقت ہے. اللہ کے حکم سے فلسطینی عوام ہی بالآخر فتح یاب ہوں گے.فلسطین کی آزادی کے بعد ہم تمام اقوام کو یحیثیت انسان کے اس مملکت میں شامل کریں گے چاہے وہ یہودی ہوں یا عیسائی یا کوئی بھی دوسری قوم . مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کےمرکزی رہ نما نے ان خیالات کا اظہار بیت المقدس کے تحفظ کے لیے قائم انٹرنیشنل القدس فاٶنڈیشن کے سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں منعقدہ آٹھویں سالانہ اجلاس خطاب میں کیا. انہوں نے کہا کہ آج تک فلسطینیوں کے عزم نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ ظلم کے سامنے نہ جھکے ہیں اور نہ آئندہ جھکیں گے. ہماری جنگ اس وقت تک جاری رہے جب تک مملکت اسلامیہ فلسطین میں خدا کا کلمہ غالب اور ظالم ختم نہیں ہو جاتا. ڈاکٹر محمود الزھارنے کہا کہ بیت المقدس ہماری سوچ اور خیال سے بھی جلدی آزاد ہو گا.انہوں نے کہا کہ دشمن نے اہل غزہ کی تعلیم، غذا اور ہرچیز کی ناکہ بندی کر رکھی ہےلیکن فلسطینی عوام نےصہیونی دشمن کی اس چال کو ناکام بنا دیا ہے. حماس کے رہ نما نے بیت المقدس کے شہریوں کے قبلہ اول کے دفاع کے لیے کردار کو سراہا اور کہا کہ اہالیان قدس قبلہ اول کے تحفظ کی فرنٹ لائن ہیں. ان میں شیخ رائد صلاح جیسی عظیم ہستی نہ صرف فلسطینیوں کو قبلہ اول سے جوڑے ہوئے ہے بلکہ قابض دشمن کی ہرقسم کی چیرہ دستیوں کا پوری قوت کےساتھ مقابلہ کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب غزہ کی طرح مغربی کنارے سے بھی صہیونی ایجنٹوں کا صفایا کیا جائے گا. جس طرح غزہ میں ایک ایک گھر میں چھپے فلسطین دشمنوں سے اہل فلسطین کونجات دلائی. اسی طرح فلسطین کے تمام علاقوں میں موجود ایسےعناصرکو ختم کیا جائے گا. فلسطین عوام جلد قبلہ اول کی جانب مارچ کریں گے اور صہیونی کنیسٹ کو قاہرہ کےتحریراسکوائر بنا کردم لیں گے. انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے. اپنی تمام نسلیں وطن ، مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کی آزادی پر قربان کریں گے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan