Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

”فلسطین کا دفاع پاکستان کا دفاع ہے ” فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان

pc-pic فلسطین فاونڈیشن پاکستان نے مسجد الاقصی ٰ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں ، خواتین ، بچوں ، بزرگوں اور ہر شعبے سے تعلق رکھنے والوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہئ اوّل اور سرزمین انبیاء کے تحفظ کیلئے ــ ”فلسطین کا دفاع پاکستان کا دفاع ہے ” کے عنوان سے باقاعدہ مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو دعوت دی جائے گی کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ شعبوں میں اس عظیم کاز کیلے کام کریں اور عوام میں شعور اجاگر کریں کہ فلسطین کا دفاع در اصل پاکستان کا دفاع ہے ، مہم کے آغاز پرفلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنما مظفر احمد ہاشمی ، قاضی احمد نورانی، طلعت حسین نے کراچی پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کے تحت فلسطین فاونڈیشن پاکستان کی ذیلی شاخ ”فروغ فلسطینی ادب کمیٹی” کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ اور ٢٢ روزہ جنگ غزہ کا سال مکمل ہونے پر اس جنگ میں شہید ہونے والی معصوم بچوں ، خواتین ، بزرگوں اور بے قصور شہریوں سے اظہار یکجہتی کیلے شہر کے اہم مقامات پر شہدا کی قد آور تصاویر آویزاں کی جائیں گی اور شہریوں سے اپیل کی جائے گی کہ وہ ان تصاویر پر پر پھول رکھیں اور دیہ اور شمع روشن کریں ، مہم کے دوران پوسٹر سازی ، انیمٹڈ پراجیکٹ ، کارٹونز کا آن لائن مقابلے کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس کی مختلف کیٹیگریزہوںگی اور اس مقابلے کے اختتام پر ربیع الاول میں ـ”پیغمبروں کی سرزمین فلسطین” کے عنوان سے دوسری سالانہ تصویری نمائش کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بہترین کارکردگی کے حامل پراجیکٹس کو انعام دیاجائے گا ،اس مہم کے دوران تعلیمی اداروں میں مذاکرے اور سیمینارز بھی منعقد کیے جائیں گے ۔ مذکورہ گذارشات کے تناظر میں ”آزادیئ فلسطین ومسجد الاقصیٰ” کے موضوع پر محفل مشاعرہ کا اہتمام 6 دسمبر بروز اتوار 8بجے شب آرٹس کونسل میں منعقد کیا جارہا ہے جس کی صدارت پاکستان میں فلسطینی ادب کے محقق ، معروف دانشور اور نقّاد جناب ڈاکٹر فتح محمد ملک ریکٹر ،انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ، اسلام آباد فرمائیں گے۔اس تقریب کی مہمانِ خصوصی صوبائی وزیرِ اطلاعات حکومت سندھ محترمہ شازیہ مری ہوں گی۔ مشاعرہ کی نظامت کے فرائض معروف شاعر و دانشور فراست رضوی صاحب انجام دینگے جبکہ ملک کے معروف شعراء فلسطین کی جدوجہد ِ ُحرّیت کے حوالے سے اپنی تازہ ترین تخلیق کے ساتھ اس موضوعاتی مُشاعرے میں شرکت کرینگے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan