Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

فلسطین کاز کی حمایت اہم اسلامی و دینی فریضہ ہے، مفتی نعمان نعیم

 کراچی (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) فلسطین کاز کی حمایت اہم اسلامی و دینی فریضہ ہے,  فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جدوجہد قابل ستائش ہے، ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین مفتی محمد نعیم کے فرزند مفتی نعمان نعیم نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مفتی نعمان نعیم نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل مسلسل ظلم کر رہا ہے اور ہر شخص کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ فلسطین کے مظلوموں کی حمایت میں آواز بلند کرے، ہم فلسطین کاز کی حمایت کرتے ہیں اور اس کام میں شریک ہونا ہمارے لئے سعادت سے کم نہیں۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا وفد سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان ایڈوکیٹ کی قیادت میں مفتی نعیم کے انتقال پر تعزیت کے لئے جامعہ بنوریہ پہنچا تھا جہاں مفتی نعیم کے صاحب زادہ مفتی نعمان نعیم نے وفد سے ملاقات کی۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد میں سرپرست کمیٹی کے اراکین بشمول جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، معروف عالم دین صوفی عبد الغفار اورفلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم شریک تھے.

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے مفتی نعیم کے انتقال پر مفتی نعمام نعیم کو تعزیت پیش کی اور مفی نعیم کے لئےدعائے مغفرت کی, اس موقع پر جامعہ بنوریہ کے استاد مولانا سیف اللہ ربانی اور دیگر بھی موجو دتھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan