Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطین میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید2ہلاکتیں 228 نئے کیسز کی تصدیق

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات)گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق غزہ سے جبکہ متاثرین میں سے 16ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ یومیہ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 228 نئے کورونا وائرس سے متاثرین کی تصدیق کی گئی اور مہلک وائرس کا شکار ہوکر مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق غزہ شہر سے ہے۔

وزارت صحت کی رپور ٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس سےصحتیاب ہونے والوں کی مجموعی شرح 97.5 فیصد ہے جو حوصلہ افزاء ہے ، فعال کیسز کی شرح 1.4 فیصد اور اموات کی شرح 1.1 فیصد ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan