Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطین میں فدائی حملہ، دو صہیونی جہنم واصل،10زخمی،حملہ آور شہید

مقبوضہ بیت المقدس فلسطین کے اندرونی علاقے جس پر اسرائیل نے 1948 کی جنگ میں قبضہ کیا تھا میں خضیرہ کے مقام پر گذشتہ شام ہونے والے ایک فدائی حملے کے نتیجے میں کم سے کم دو اسرائیلی ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ۔ جوابی فائرنگ میں دو حملہ آور فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل کی اسپتال انتظامیہ نے خضیرہ کے مقام پر فائرنگ میں دو اسرائیلیوں کے ہلاک اور چھ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ۔

زخمیوں میں دو پولیس اہلکاربھی شامل ہیں۔خضیرہ کے ھلل یاوی اسپتال نے بتایا کہ وہاں پر دس زخمیوں کو لایا گیا ۔ ان میں سے دوکی حالت خطرے میں ہے۔ تین کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں جب کہ پانچ افراد بھگ دڑ میں معمولی زخمی ہوئے ۔

اسرائیل کے عبرانی میڈیا کے مطابق زخمی ہونے والے زیادہ تر اسرائیلی فوجی ہیں۔اسرائیلی پولیس کا کہنا تھاکہ فدائی حملے میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جب کہ فائرنگ کے دوران حملہ آوروں کو بھی شہید کردیا گیا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق فدائی حملہ آوروں کا تعلق شمالی فلسطین کے علاقے وادی عارہ سے ہے۔ دونوں حملہ آور اسرائیلی شہریت رکھتے ہیں۔ ان کی شناخت ایمن اور ابراہیم اغباریہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔ دونوں آپس میں کزن ہیں۔اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق حملہ آوروں نے منصوبے کے تحت اسرائیلی بس کا انتظار کیا۔ بس پہنچنے پر انہوں نے اس پر فائرنگ کر دی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan