Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین و فتح مبین منایا گیا۔

فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین و فتح مبین منایا گیا۔ملک بھر میںغزہ پر صیہونی حملوں اور دہشت گردی کے خلاف احتجاج او ر مساجد میں جمعہ نماز کے بعد فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار۔
 
gaza6
فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین و فتح مبین منایا گیا۔ملک بھر میںغزہ پر صیہونی حملوں اور دہشت گردی کے خلاف احتجاج او ر مساجد میں جمعہ نماز کے بعد فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار۔
 

کراچی( )فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین و فتح مبین منایا گیا۔ملک بھر میںغزہ پر صیہونی حملوں اور دہشت گردی کے خلاف احتجاج او ر مساجد میں جمعہ نماز کے بعد فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور ہمدردی کا اظہارکیا گیا جبکہ مظلوم فلسطینیوں کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔واضح رہے کہ 8نومبر سے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ پر یک طرفہ جنگ مسلط کی گئی تھی جس کے بعد اسلامی مزاحمتی جہادی تحریکوں حماس اور جہاد اسلامی کی بھرپور جوابی کاروائی کے بعد غاصب صیہونی ریاست اسرائیل نے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے غزہ سے اسرائیلی فوجوں کو واپس بلانے کا اعلان کیا تھا۔غزہ کے مجاہدین اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی اور اسرائیلی افواج کی پسپائی پر فلسطین بھر میں مجاہدین کی اس فتح و کامیابی کو ”فتح مبین “ کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔

پاکستان بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرا م اور خطبائے عظام نے کہا کہ فلسطینی بچوں کو خون میں لت پت کرنے کا ذمہ دار امریکہ ہے،عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ قائم کیا جائے،ان کاکہنا تھا کہ آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام نا گزیر ہے جبکہ اسرائیل ایک غاصب اور دہشت گرد اور انسانیت کے لئے خطرہ ہے جس کی نابودی ناگزیر ہے۔
فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی غزہ سے ذلت آمیز شکست پر ملک بھر میں ”یوم یکجہتی فلسطین و فتح مبین “ منایا جبکہ اس سلسلے میں ملک بھر میں بعد نماز جمعہ مساجد کے باہر عالمی دہشت گرد امریکہ اور اسرائیل کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور نماز جمعہ کے اجتماعات میں فلسطین عوام کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔یاد رہے کہ غزہ پر صیہونی جارحیت کے نتیجے میں 9روز میں 160فلسطینی جن میںبڑی تعداد معصوم بچوں اور خواتین کی ہے شہید ہوئے جبکہ اس دوران حماس کے چیف کمانڈر احمد سعید الجعبری بھی اسرائیلی دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے اور 1500فلسطینی شدید ذخمی بھی ہوئے۔
فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان نے ملک بھر بشمول اسلام آباد،کراچی،لاہور،ملتان،کوئٹہ،اور حیدر آباد سمیت دیگر مقامات پر مختلف تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ساتھ مل کر احتجاجی مظاہرے کئے اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مظلوم اور نہتے فلسطینی عوام کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوں گے اور عالمی دہشت گردوں امریکہ اور اس کے حواریوں سے بر سر پیکار رہیں گے، اس موقع پر مظاہرین نے ملک بھر میں امریکی و اسرائیلی پرچم نذر آتش کرتے ہوئے امریکہ و اسرائیل کے خلاف اپنی سخت نفرت کا اظہار کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan