Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطین فاؤنڈیشن کا فلسطینی رہنماؤں کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات)  فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکریٹری جنرل کا حماس کے رہنماؤں کے انتقال پراظہار افسوس اور اہلخانہ سے دلی تعزیت۔

پاکستان میں فلسطین کاز کیلئے سرگرم عمل واحد تنظیم فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نےاپنے جاری بیان میں مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگری کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے دو رہنماؤں عمر البرغوثی اور عدنان يونس أبو تبانہ  کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہارکرتےہوئے اہلخانہ سے دلی تعزیت کی ہے،  انھوں نے کہا ہے کہ حماس قابض صیہونی ریاست کے پنجوں سے ارض مقدس کو آزاد کرانے میں مصرف عمل ہے اور یہ ایک سیاسی ،سماجی اور عسکری  سطح پر مزاحمت  کی عالمگیر علامت بن چکی ہے۔

انھوں نے دونوں رہنماؤں کے انتقال کو فلسطین ہی نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کا ایک عظیم نقصان قراردیتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی، انکا مزید کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام فلسطینی قوم کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

اسلامی تاریخ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے والے ڈاکٹر عدنان یونس ابو تببانہ مقبوضہ مغربی کنارے کے رہائشی اور اسلامی مزاحمتی تحریک “حماس” کے مقامی رہنما تھے آپ نے القدس اوپن یونیورسٹی میں لیکچرار کے طور پر بھی خدمات انجام دی تھیں۔ ڈاکٹر عدنان یونس ابو تببانہ عالمی وباء کورونا وائرس کاشکار ہوکر آج صبح مقامی اسپتال میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔

مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی قصبے “کوبر” سے تعلق رکھنے والے عمرالبرغوثی مقبوضہ مغربی کنارے میں حماس کے نمایا رہنماؤں میں سے ایک تھے جنہوں نے صیہونی ریاستی دہشتگردی کے سامنے مزاحمت کی پاداش میں زندگی کے 27 سال اسرائیلی جیلوں میں گزارے، عمر البرغوثی بھی عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوکر گذشتہ روز خالق حقیقی سے جاملے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan