Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد کی جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی سے ملاقات

بائیس جولائی کو ہونے والی بین الاقوامی فلسطین کانفرنس میں شرکت کی دعوت

کراچی( )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی کی سربراہی میں جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی سے الخدمت اسپتال میں ملاقات کی ہے اورڈاکٹر معراج صدیقی کو بائیس جولائی کو منعقد ہونے والی بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی ورکنگ کمیٹی کے ممبر سید مدثر حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔

plf 1 photomerajhuda

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کاکہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ملک خداداد پاکستان میں فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گی۔ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کاکہنا تھا کہ وہ بائیس جولائی کو ریڈیو پاکستان آڈیٹوریم نزد سوک سینٹر کراچی میں منعقدہونے والی بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنس بعنوان ” فلسطین مسلم امہ کے اتحا د کا مظہر ہے” میں یقینی شرکت کریں گے۔اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے ڈاکٹر معراج صدیقی کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ پاکستان کے عوام فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے سیاسی و اخلاقی حمایت کرتے رہیں گے۔ان کاکہنا تھا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ فلسطین کا دفاع ہی در اصل پاکستان کا دفاع ہے۔

plf 2 photomerajulhuda1plf 3 photomerajulhuda3plf 4 photomerajulhuda2 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan