Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی اور ورکنگ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس

سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی ، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی ، علامہ عقیل انجم قادری،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما مولانا صادق رضا ، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ترجمان صابر کربلائی سمیت دیگر کی شرکت ۔

plf sabir

سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی ، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی ، علامہ عقیل انجم قادری،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما مولانا صادق رضا ، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ترجمان صابر کربلائی سمیت دیگر کی شرکت ۔

  کراچی۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی اور ورکنگ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی کی سربراہی میں جماعت اسلامی کراچی کے دفتر ادارہ نور حق میں ہو ا ۔اجلاس میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین بشمول جمعیت علماء پاکستا ن کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی ، علامہ عقیل انجم قادری، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما مولانا صادق رضا تقوی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزیسیکرٹری جنرل و ترجمان صابر کربلائی سمیت ظہیر حیدر ، علی احمر اور زیشان حیدر سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی اور ورکنگ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں ماہ رمضان المبارک میں جمعۃ الوداع یوم القدس کے حوالے سے آزادی فلسطین و قدس کی 

plf sabir2مہم کے حوالے سے ملک بھر میں منعقد ہونے والے پروگراموں کا جائزہ لیا گیا جبکہ ماضی کی کارکردگی پر بھی غور کیا گیا۔فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مشترکہ اجلاس میں طے پایا کہ رواں برس ماہ رمضان المبارک میں تحریک آزادی فلسطین کے لئے بھرپور جد وجہد کی جائے گی اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور یکجہتی کے لئے ملک بھر میں تصویری نمائشوں سمیت سیمینارز اور کانفرنسز سمیت امن واک اور احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جائیں گے ۔

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan