Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے ’’یوم نکبہ ‘‘ پر ہفتہ فلسطین منانے کا اعلان کر دیا،فلسطینیونں کی فلسطین واپسی کی مہم چلانے کا اعلان

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے ”یوم نکبہ ” پر ہفتہ فلسطین منانے کا اعلان کر دیا،فلسطینیوں کی فلسطین واپسی کی مہم چلانے کا اعلان ،10مئی بروز جمعہ کو ”یوم یکجہتی فلسطین” منانے کی اپیل،بعد نماز جمعہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

 

plf 8

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے ”یوم نکبہ ” پر ہفتہ فلسطین منانے کا اعلان کر دیا،فلسطینیوں کی فلسطین واپسی کی مہم چلانے کا اعلان ،10مئی بروز جمعہ کو ”یوم یکجہتی فلسطین” منانے کی اپیل،بعد نماز جمعہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

 

 انبیاء ؑ کی سرزمین فلسطین پر صیہونی ریاست اسرائیل کے غاصبانہ تسلط پر عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ان خیالات کاا ظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی (رہنما جماعت اسلامی)، جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کی سیکرٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی، پاکستان عوامی مسلم لیگ کے رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری و مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں نے کہا کہ دنیا بھر میں فلسطین کی آزادی کی تحریک میں کام کرنے والے حریت پسندوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال یوم نکبہ کو ”فلسطینیوں کی فلسطین واپسی ” کے عنوان سے منایا جائے گا اور اس حوالے سے فلسطین کے اندر بھرپور پروگرام تشکیل دئیے جائیں گے جبکہ فلسطین کے باہر سرحدوں پر اردن،مصر،لبنان اور شام سے ہزاروں فلسطینی اپنے وطن کی طرف مارچ کریں گے جو کہ ان کا بنیادی حق ہے۔اسی طرح دنیا کے دیگر ممالک میں آزادئ فلسطین کے لئے کام کرنے والے رضا کار اپنے اپنے ممالک میں خصوصی پروگرام ترتیب دیں گے،اسی حوالے سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ یوم نکبہ کو ملک بھر میں ”فلسطینیوں کی فلسطینی واپسی” کے عنوان سے منایا جائے گا اور اس ضمن میں ملک بھر میں 10مئی بروز جمعہ کویوم احتجاج و یوم یکجہتی فلسطین قرار دیتے ہیں اور پاکستان کی تمام اکائیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فلسطینی عوام کے حق میں اور امریکہ اور اسرائیل کے خلاف احتجاج کریں۔واضح رہے کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے آئمہ جمعہ کو خطوط لکھے جا چکے ہیں جس میں ان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نماز جمعہ کے خطبات میں فلسطینیوں کے حق واپسی پر بات کریں ۔اسی طرح فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے تمام ٹی وی چینلز کے ڈائرکٹر پروگرام نیوز اور ڈائرکٹر کرنٹ افئیرز سمیت ڈائرکٹر نیوز کو خطوط لکھے ہیں جس میں اپیل کی گئی ہے کہ ٹی وی چینلز پر یوم نکبہ کی خصوصی نشریات دکھائی جائیں اور فلسطینیوں کے حق واپسی پر زور دیا جائے۔فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ،جمعیت علماء پاکستان،جماعت اسلامی،پاکستان عوامی مسلم لیگ اور مجلس وحدت مسلمین سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر ملک بھر میں یو م نکبہ کے عنوان سے 10مئی سے 16مئی ہفتہ فلسطین منایا جائے گا اور اس عنوان سے احتجاجی مظاہرے،سیمینارز اور تصویری نمائشوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ہم اقوام متحدہ ،او آئی سی،یورپی یونین،غیر جانبدار ممالک کی تنظیم اور دیگر علاقائی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطینیوں کے حق واپسی کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور لاکھوں فلسطینیوں کو ان وطن فلسطین میں واپس آباد کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ان کاکہنا تھا کہ فلسطین روز اول سے فلسطینیوں کا وطن ہے،جسے دنیا کی کوئی طاقت ان سے جدا نہیں کر سکتی اور فلسطینیوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے وطن لوٹ جائیں اوراپنی زندگی گزاریں ۔اسرائیل ایک ایسا سرطان ہے جو نہ صرف فلسطین کو تباہ و برباد کرنا چاہتا ہے بلکہ مشرق وسطیٰ اور پھر ایشیاء سمیت پورے عالم اسلام او ر پوری دنیا کو اپنے پنجوں سے زخمی کرنا چاہتا ہے تاکہ پوری دنیا کے لوگ غاصب اسرائیل کے محتاج ہو جائیں او ر اس کے غلام بن جائیں ۔اگر ہم نے مظلوم فلسطینیوں کے حق کے لئے آواز نہ اٹھائی تو عنقریب پوری دنیا اسرائیلی سرطان کی لپیٹ میں آجائے گی اور پھر پانی سر سے گزر چکا ہو گا۔ان کاکہنا تھا کہ سنہ 1948ء سے قبل لا کر بسائے جانے والے یہودیوں کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ سر زمین فلسطین کے مالک بن بیٹھیں اور اس سر زمین کے مالکوں کو بے گھر کر دیں۔انہوں نے مزید کہا کہایسے تمام فلسطینی جو سنہ 1948ء کے وقت فلسطین میں آباد تھے خواہ وہ کسی بھی مذہب یا مسلک سے تعلق رکھتے ہوں ان کو حق حاصل ہے کہ فلسطین لوٹ آئیں اور آنے کے بعد ایک عمومی ریفرنڈم کے ذریعے اپنے لئے ایک حکومت یا نظام کا فیصلہ کریں اور پھر وہ نظام یہ فیصلہ کرے کہ سنہ 1948ء کے وقت اور اس کے بعد دنیا بھر سے لا کر بسائے جانے والے یہودیوں اور صیہونیوں کو فلسطین میں رہنے کا حق حاصل ہے یا نہیں۔اور ایسے حالات میں صرف ایک ریاست کا وجود ہو جس کا نام فلسطین ہو۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan