Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے امریکی اور صیہونی اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ مہم کا اعلان کردیا،

 فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے امریکی اور صیہونی اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ مہم کا اعلان کردیا، عوام سے امریکی اور صیہونی اسرائیلی مصنوعات استعمال نہ کرنے کی اپیل
حکومت پاکستان امریکی اور صیہونی اسرائیلی اقتصادی کمپنیوں پر پابندی عائد کرے، غزہ کے عوام سے یکجہتی کرتے ہوئے پاکستان کے عوام امریکی اور مغربی مصنوعات سمیت اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، فلسطین
DSC056488
 فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے امریکی اور صیہونی اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ مہم کا اعلان کردیا، عوام سے امریکی اور صیہونی اسرائیلی مصنوعات استعمال نہ کرنے کی اپیل
حکومت پاکستان امریکی اور صیہونی اسرائیلی اقتصادی کمپنیوں پر پابندی عائد کرے، غزہ کے عوام سے یکجہتی کرتے ہوئے پاکستان کے عوام امریکی اور مغربی مصنوعات سمیت اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، فلسطین

فاؤنڈیشن پاکستان نے غزہ کے مظلوموں کی مدد کے لئے امدادی فنڈ قائم کر دیا ہے عوام سے تعاون کی اپیل

مظفر ہاشمی، علامہ عباس کمیلی، میر نواز خان مروت، اظہر علی ہمدانی، مولانا صادق رضا، علامہ قاضی احمد نورانی ، محفوظ یار خان ،الحاج محمد رفیع اور صابر کربلائی کی مشترکہ پریس کانفرنس
 
کراچی( )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین بشمول جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی، جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ عباس کمیلی، سابق وفاقی وزیر قانون اور موتمر عالم اسلامی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل میر نواز خان مروت، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پیر زادہ اظہر علی ہمدانی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ صادق رضا تقوی، جمعیت علماء پاکستان کراچی کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، عوامی مسلم لیگ پاکستان کے مرکزی رہنما محفوظ یار خان ایڈوکیٹ نظام مصطفی پارٹی کے الحاج محمد رفیع اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر کربلائی نے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کے مظلومین کی مدد کے لئے اور یکجہتی کے لئے پاکستان میں امریکی اور اسرائیلی مصنوعات کی کمپنیوں کو فی الفور پابندی عائد کرے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ عوام فلسطین کے مظلومین کے حق میں مغربی، امریکی اور صیہونی اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے غزہ کے مظلومین کی مدد کے لئے امدادی فنڈ قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ امدادی فنڈ برائے مظلومین غزہ میں اپنا تعاون کریں اور فلسطینیوں کی مدد کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
رہنماؤں کاکہنا تھا کہ سر زمین فلسطین کی پٹی غزہ پر گذشتہ تین ہفتوں میں 1600سے زائد معصوم اور نہتے فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا ہے جبکہ 10,000کے قریب فلسطینی زخمی ہیں، انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری صیہونی جنگی جرائم میں امریکہ براہ راست ملوث ہے اور غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکہ بھی اسی طرح گناہ گار ہے جس طرح غاصب اسرائیل ،۔رہنماؤں نے کہا کہ ایک طرف امریکی وزیر اسٹیٹ امن کی باتیں کرتے ہیں تو دوسری جانب امریکی حکومت نے غاصب اسرائیل کو 225ملین ڈالر کی امداد اس لئے دی ہے تا کہ وہ غزہ پر مزید ظلم اور بربریت کی داستانیں رقم کر سکے ، ان کاکہنا تھا کہ امریکی دہرے معیار کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے تاہم پاکستان کے عوام انسانیتے کے دمشنوں شیطان بزرگ امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف عملی میدان میں اتر جائیں اور امریکی اور صیہونی مصنوعات کا پاکستان میں مکمل بائیکاٹ کریں۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت غزہ کے مظلومین کی مدد کے لئے سرکاری سطح پر امدادی مہم کا اعلان کرے اور غزہ کے لئے پاکستان سے ایک بین الاقوامی وفد کو روانہ کیا جائے اس عنوان سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اپنے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرواتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ میں مستقل بنیادوں پر ’’القدس کمیٹی ‘‘ کا قیام عمل میں لایا جائے اور اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں میں جہاں بھی ممکن ہو غاصب اسرائیل کی رکنیت کے منسوخ کئے جانے کی قرار داد پیش کی جائے۔رہنماؤں کاکہنا تھا کہ غزہ میں جو قیامت بپا ہے اس پر صرف بیان بازیوں سے کام نہ لیا جائے بلکہ عملی اقدامات کئے جائیں اور پاکستان کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ پاکستان میں موجود امریکی اور صیہونی اسرائیلی کمپنیوں کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیں اوران تمام اشیاء کا استعال نہ کیا جائے جن کا تعلق امریکی اور صیہونی اسرائیلی اقتصادی کمپنیوں سے منسلک ہو،ان کاکہنا تھا کہ امریکہ براہ راست غاصب اسرائیل کے جنگی جرائم کی نہ صرف پشت پناہی کر رہا ہے بلکہ امریکی ڈالروں کی امداد کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہو ا ہے تا کہ غزہ میں مزید ظلم اور بربریت کا بازار گرم کیا جائے۔رہنماؤں کاکہنا تھا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ امریکی اور صیہونی اقتصادی کمپنیوں پر پابندی لگانے کے بعد عوام کو نعم البدل فراہم کرے،رہنماؤں نے پاکستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ عوام فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے قائم کئے گئے امدادی فنٖ برائے مظلومین غزہ میں بھرپور تعاون کریں فلسطین فاؤندیشن پاکستان کے رہنماؤں نے مصری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مصر اور غزہ سے ملحقہ رفح کراسنگ کو فی الفور غزہ کی امدادی سرگرمیوں کے لئے کھولا جائے اور دنیا بھرسے فلسطین کی مدد کے لئے آنے والے امدادی قافلوں کو غزہ جانے کی اجازت دی جائے تا کہ دکھی انسانیت کی مدد کی جائے اور معصوم انسانوں کی زندگیوں کو بچانے کی کوشش کی جائے۔ان مو قع پر جمیعت علماء اسلام کراچی کے سیکرٹری جنرل مفتی محمد بشیر سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan