Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ملک میں فلسطین کاز پر بے مثال جدو جہد کی بانی ہے ۔ فلسطینی ثقافتی سفیر ڈاکٹر حسنی

( فلسطین نیوز۔ مرکز اطلاعات) پاکستان میں قائم فلسطینی سفارتخانہ کے اعلی عہدیدار اور ثقافتی امو ر کے انچارج ڈاکٹر حسنی نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی ملک بھر میں مسئلہ فلسطین سے متعلق جار ی کوششوں کی قدر دانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ملک میں فلسطین کاز پر بے مثال جدو جہد کی بانی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم اور وفد کے اراکین سے ملاقات کے دوران کیا، وفد میں محمد رضا، علی چوہدری اور دیگر موجود تھے ۔

ڈاکٹر حسنی نے کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے بہت کم عرصہ میں فلسطین کاز سے متعلق آگاہی فراہم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے، انکاکہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی انتھک جد وجہد اور محنت کا نتیجہ ہے کہ آج سیاسی و مذہبی حلقوں سمیت ثقافتی تنظیمو ں کے مابین فلسطینی کاز کی آگاہی اور شعو ر موجود ہے ۔ اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستا ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے فلسطینی ثقافتی سفیر کو مزاحمت فلسطین پر لکھی گئی منظوم کی کتاب پیش کی جس کو انہوں نے بے حد سراہا ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan