Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان فلسطین کے مظلوموں کا دفاع کرتی رہے گی۔

کراچی – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین بشمول سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی،جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ عباس کمیلی، جمعیت علماء پاکستان کے

0Pala5198

کراچی – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین بشمول سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی،جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ عباس کمیلی، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا باقر زیدی،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان ایڈوکیٹ، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پیرزادہ ازہر علی شاہ ہمدانی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، پائیلر کے سربراہ کرامت علی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے ’’عالمی یوم یکجہتی فلسطین‘‘ (29نومبر) کے موقع پر جاری اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل پوری انسانیت کا دشمن ہے اور دنیا بھر سے اسلامی مقدسات کا خاتمہ چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے 29نومبر سنہ1947ء کو قرار داد نمبر 161منظور کر کے جہاں غاصب صیہونیوں کو فلسطین میں قبضہ کا جواز پیش کیا وہاں فلسطینیوں کے ساتھ نا ختم ہونے والے ظلم کی بنیاد بھی رکھی گئی ، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو فلسطینیوں کی زمین پر قائم کیا گیا جبکہ فلسطین کے اصلی مالک فلسطینی آج بھی دنیا بھر میں جلا وطن او ر در بدر ہیں۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے اقوام متحدہ کے کردار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقوا م متحدہ فلسطین سمیت دنیا بھربشمول کشمیر، لبنان، یمن، بحرین، نیجیریا اور سوڈان سمیت برما اور افغانستان کے مظلوموں کی دادرسی کرنے اور مظلوم اقوام کے حقوق کا دفاع کرنے میں ناکام رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے 29نومبر کے دن کو عالمی یوم یکجہتی فلسطین قرار دینا فلسطینیوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ انتیس نومبر سنہ1947ء میں اقوام متحدہ نے قرارداد 161 کے ذریعے اسرائیل کے قیام کی منظور ی فلسطینی سرزمین پر دی تھی اور اس قرارداد میں کہا گیا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل دونوں آزاد ریاستیں قائم ہوں گی تاہم اقوام متحدہ اور عالمی سامراجی قوتوں بالخصوص امریکہ اور برطانیہ کی سازشوں کے نتیجہ میں اسرائیل کا وجود فلسطینی سرزمین پر عمل میں لایا گیا البتہ 68سال بیت جانے کے باوجود بھی فلسطینی آج بھی اپنے وطن کی تلاش میں ہیں اور اسرائیل ان پر مسلسل ظلم اور سفاکیت روا رکھے ہے جبکہ اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan