Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطین فاءونڈیشن پاکستان کے سرپرست رہنماءوں کا اجلاس، ورکنگ کمیٹی کے رکن عمران شہزاد کے لئے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی گئی

کراچی( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) فلسطین فاءونڈیشن پاکستان کے سرپرست رہنماءوں کا اجلاس سرپرست رکن مسلم پرویز کی زیر صدارت فلسطین فاءونڈیشن کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سرپرست رہنماءوں میں سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی سمیت سیکرٹی جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، ریحان علی، مختیار احمد، ظہیر حیدر سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

فلسطین فاءونڈیشن پاکستان کے رہنماءوں نے گذشتہ دنوں دار فانی سے کوچ کر جانے والے فلسطین فاءونڈیشن پاکستان کی ورکنگ کمیٹی کے رکن اور سماجی کارکن عمران شہزاد کے انتقال پر ملال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی اور فاتحہ خوانی کی ۔ رہنماءوں کاکہنا تھا کہ عمران شہزاد فلسطین و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں سرگرم رہے اور زندگی کے آخری لمحات تک مظلوم اقوام کی حمایت میں اپنا کردار ادا کرتے رہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ عمران شہزاد کی فلسطین اور کشمیر کاز کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور فلسطین کا زکے مشن کو جاری رکھا جائے گا ۔ اس موقع پر اجلاس میں آئندہ دنوں انتیس نومبر کو بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کے عالمی دن کی مناسبت سے پروگرام ترتیب دئیے جانے پر بھی اظہار خیال کیا گیا اور ملک بھر میں یکجہتی فلسطین مہم چلانے پر اتفاق کیا گیا ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan