Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطین ـ اسرائیل امن مذاکرات کا دوسرا دور شرم الشیخ میں ہو گا

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-abbas-pro-israel-barack-obama-us-president-benjamin-netanyahu-israeli-premier

مصری حکام نے بتایا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات کا دوسرا دور مصر کے پر فضاء مقام شرم الشیخ میں ہو گا. مصری حکومت کے ترجمان حسام ذکی کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان راست مذاکرات کا دوسرا دور مصر کی میزبانی میں ہوگا اور فریقین کے درمیان مذاکرات 14 ستمبر کو شرم الشیخ میں ہوں گے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اتوار کے روز قاہرہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مصری حکومت کے ترجمان نے کہا کہ راست مذاکرات کے اگلے دور میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمودعباس، اسرائیل وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن شرکت کریں گے. خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور قابض اسرائیل کے درمیان براہ راست امن مذاکرات کا پہلا دور ستمبر کے شروع میں امریکی میزبانی میں واشنگٹن میں ہوا تھا. مذاکرات میں فریقین کے علاوہ امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن ، مصری صدر حسنی مبارک اور اردنی بادشاہ شاہ عبداللہ دوم نے بھی شرکت کی تھی.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan