Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی کی مسلسل جاری بھوک ہڑتال کامیاب، صہیونیوں کو ہار ماننی پڑی

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات)  65روزسےمسلسل بھوک ہڑتال کے باعث قیدی فالج اور اچانک موت کے خطرے سے دوچارتھا تاہم فلسطینی اسیران کمیٹیوں سمیت بین الاقوامی دباؤ کے پیش نظر صہیونی جیل انتظامیہ کو نوجوان قیدی کو رہائی دینی پڑی۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں الخلیل کےقصبےدورا کے رہائشی 28 سالہ بے گناہ فلسطینی قیدی الغضنفر ابو عطوان کی صہیونی زندان میں گذشتہ 65 روز سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد بالآخر رہا کردیا گیا۔

الغضنفر ابو عطوان نے صہیونی جیل خانے میں بغیر کسی جرم اور عدالت میں مقدمے کی سماعت کے بغیر اپنی انتظامی نظربندی کے خلاف احتجاجی بھوک کی تھی جس کے بعد مسلسل 65 روز تک نوجوان اپنی جاری بھوک ہڑتال کے باعث فالج اور اچانک موت کے خطرے سےدوچار تھا تاہم فلسطینی قیدی  کی بد ترین صورت حال اور فلسطینی اسیران کمیٹیوں سمیت بین الاقوامی دباؤ کے پیش نظر صہیونی جیل انتظامیہ کو نوجوان قیدی کو رہائی دینی پڑی جس کے بعد قیدی کے خاندان کی جانب سےابو عطوان کے  رہائی پانے پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے الخلیل کے دورا سے تعلق رکھنے والے فلسطینی قیدی نے5 مئی کو اپنی ہڑتال شروع کی تھی اور اس کے بعد سے اس نے پانی کے علاوہ  ہر طرح کے کھانے سے انکار کردیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan