Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی پارلیمانی بلاک کا “عرب سمٹ” سے مقدس مقامات کی حفاظت کا مطالبہ

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-mosque26

’’فلسطینی قانون ساز مجلس‘‘ کے ’’ تبدیلی اور اصلاح‘‘ نامی پارلیمانی بلاک نے عرب سربراہی کانفرنس میں شریک امت مسلمہ کے سربراہان سے فلسطینی مقدس مقامات کے تحفظ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

ہفتہ کے روز ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو دیے گئے اپنے خصوصی بیان میں بلاک نے کہا ہے کہ ’’ مصائب وآلام میں مبتلا فلسطینی قوم آج بھی اپنی زمین، اسلامی مقدسات، عالم عرب اور اسلام کی ناموس کی حفاظت کے لیے قربانیاں پیش کر رہی ہے۔ مال و دولت سے لیس دشمن کے مقابلے میں انتہائی کم وسائل ، استعداد کے باوجود فلسطینیوں کی دی جانے والی پیہم قربانیاں بڑی قیمت ہیں۔

بلاک نے کہا کہ فلسطینی قوم کو اس وقت عرب اور اسلامی مدد کی سب سے زیادہ ضرورت ہے تاکہ وہ یہودیوں کے جارحانہ اقدامات کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن سکیں۔ یہ صہیونی مظالم نہ صرف انسان بلکہ مقدس مقامات کو بھی اپنا نشانہ بنا رہے ہیں۔ فلسطینی بلاک کا مزید کہنا تھا کہ ’’ دشمن کی حالیہ جارحیت مکمل طور پر انسانی اخلاق سےعاری ہے۔ انہوں نے عرب اور مسلمانوں کی آزادی اور عظمت کے احساسات کو بری طرح مجروح کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan