Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کا شامی فنکاروں کو خراج تحسین

ismail-haniya6 فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے شامی فنکاروں اور فلم ڈائریکٹروں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے داخلی اختلافات ناپسندیدہ اور غیرفطری ہیں اور ان کی حکومت ان اختلافات کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے- اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ ان کی حکومت قومی مفاد اور مزاحمت کی بنیاد پر وسیع تر قومی اتحاد کی خواہاں ہے اور اس سلسلہ میں بعض فلسطینی اور عرب قوتیں مصالحت کیلئے کوشاں ہیں- انہوں نے کہا کہ اہالیان شام کے لئے ہمارے دل میں بہت بلند مقام ہے اور ہم آپ کے مشکور ہیں کیونکہ شام میں سینما اور چھوٹی سکرین پر عرب ایشوز بالخصوص مسئلہ فلسطین کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا جاتا ہے- انہوں نے کہا کہ شام فلسطینی عوام کی مزاحمت اور ان کی استقامت کا ساتھ دیتا چلا آ رہا ہے‘ لہذا اسلامی خلافت کا مرکز دمشق اور شام ہی ہو گا- یہ وفد فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے یہاں آیا تھا اور اس میں آرٹس گلڈ کے سربراہ اسعد عبد‘ دیورید لحام‘ اسعد فدا‘ رفیق صبیحی‘ سوسان نجم الدین‘ طلحت حامدی‘ جمال سلیمان‘ وفاموسیلی‘ سلیم کالاس‘ حشام حسبانی‘ ہادی بقدونیں اور رضوان عقیلی شامل ہیں-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan