Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی مفاہمت کے لیے حماس نے نئی کوششیں شروع کر دیں

palestine_foundation_pakistan_fawzi-barhoum-hamas-spokesman1

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس نے حالیہ فلسطینی بحران سے نکلنے اور تمام تنظیموں میں مفاہمت کے عمل میں ہر فلسطینی جماعت کو شریک کرنے کے لیے نئی کوششوں کا آغاز کردیا ہے، حماس ترجمان فوزی برھوم کے مطابق بعض عناصر تقسیم ختم کرنے کے نعرے کو غزہ کے معاملات میں الجھا رہے ہیں۔ برھوم نے تحریک فتح پر اپنی داخلی ناکامیاں باہر برآمد کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ فتح نے میڈیا میں چلائی گئی مہم کے برعکس عملی طور پر جامع سکیورٹی کے کسی پروگرام کی خاطر حماس سے رجوع نہیں کیا۔ انہوں نے فتحاوی حکومت کے وزیر اعظم سلام فیاض کی جانب سے حماس سے رابطے کی دعوے کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیانات میڈیا کے لیے تیار کیے جانے والے فیاض کی ویڈوز کا ہی ایک حصہ ہیں درحقیقت اس جانب سے حماس کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دراصل فیاض کو اس ضمن میں حماس سے رابطہ کرنے کا حق ہی حاصل نہیں ہے کیونکہ وہ فلسطینی قوم کے مجرم ہیں۔ حماس کی نئی کوشش

فلسطینی ویب ساتٹ ’’پیلسٹائن ناؤ‘‘ کو انٹرویو کے دوران حماس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی تنظیم فلسطینی مفاہمت کے بارے میں نئی اقدامات کی تیاری کر رہی ہے، مفاہمتی کوششوں میں فلسطینی قوم کے مسلمہ حقوق کے دفاع، تنظیم آزادی فلسطین کی تشکیل نو اور تمام فلسطینی جماعتوں کی شرکت کا خیال رکھا جائے گا۔ ان کے بہ قول الجزیرہ کی منکشف کردہ دستاویز کے مطابق فلسطینی تصفیے میں فتح اور اس کی اتھارٹی کے گھناؤنے کردار کے بعد حماس ایسے فلسطینی انتظام کو عملی شکل دینے کے لیے کوشاں ہے جس میں فلسطینی قوم کے ہر طبقے کی شرکت ہو۔

حماس اور مصر فوزی برھوم نے حماس اور مصر کے مابین تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مصر میں حسنی مبارک کو اقتدار نکال باہر کرنے کے بعد حماس کے حکمران فوجی کونسل سے رابطے ہیں مستقبل میں حماس اور فوجی کونسل میں تعلقات میں مزید بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی اور مصر مسائل پر مصر کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم کسی دکھاوے کی مفاہمت نہیں چاہتے بلکہ مضبوط بنیادوں پر ایسی مفاہمت کے خواہاں ہیں جو فلسطینی قوم کی ثابت قدمی اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت کو مضبوط کرے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan