Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی مصالحت کے لیے مثبت تحریک کو خوش آمدید کہتے ہیں: اسماعیل ھنیہ

palestine_foundation_pakistan_ismail-haniya4

فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے قومی اتحاد و مصالحت کے لیے فتح حکومت کی جانب سے مثبت جواب کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت قومی مسلمہ حقوق کی حفاظت اور حقیقی مصالحت کے لیے ہر طرح کی جدوجہد کے لیے تیار ہے۔ اسماعیل ھنیہ نے انتفاضہ تحریک کے دس سال مکمل ہونے کی یاد میں منعقد تقریب میں حکومتی وزراء سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم کے اتحاد کا واحد رستہ مصالحت ہی ہے جس کے لیے ان کی حکومت پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے محمود عباس اور فتح کو فلسطینی قوم کو ایک کرنے کے لیے نئی راہیں کھولنے کی دعوت دی ہے۔ اور جون 2007ء کے واقعات سے قبل والی فلسطینی سیاسی صورتحال کی طرف رجوع کرنے کی اپیل کی ہے۔ فلسطینی وزیر اعظم نے کہا کہ علاقے میں امن و امان اور پائیدار سلامتی یقین دہانی کی ادنی اور کم سے کم شرط بیت المقدس دارالحکومت کے ساتھ سنہ 1967ء کی حدود پر آزاد فلسطینی ریاست کا قیام، فلسطینی مہاجرین کی واپسی اوراسیران کی آزادی ہے۔ صہیونی ریاست کے لیے ہماری سززمین پر کوئی جگہ نہیں بلکہ فلسطینی قوم کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے وطن میں آزادی سے زندگی بسر کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ناپاک اسرائیل ہماری سرزمین پر موجود ہے فلسطینی قوم اسلحہ رکھے گی نہ مزاحمت کا راستہ چھوڑے گی۔ عزت و وقار کے ساتھ زندگی بسر کرنے حق فلسطینی قوم کو بھی حاصل ہے۔ اپنے بیان کے آخر میں ھنیہ نے حکومت کا ساتھ دینے کے لیے اسرائیل کے خلاف برسرپیکار ہر فلسطینی اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت کرنے والی فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یک جہتی کرنے والے بیرون ملک رضا کاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan