Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی عوام کی اکثریت نے صدر مبارک کے خلاف عوامی انقلابی تحریک کی حمایت کر دی

palestine_foundation_pakistan_protest-anti-hosni-mubarak-gazans

فلسطینی عوام کی ترجمان سمجھی جانے والی نیوز ویب سائیٹ مرکز اطلاعات فلسطین پر کیے گئے ایک عوامی سروے میں 95 فیصدرائے دہندگان نے صدر محمود عباس اور ان کی اسرائیل و مغرب نواز اتھارٹی کےخلاف مصر اور تیونس جیسی عوامی تحریک شروع کرنے کی حمایت کی ہے. سروے جائزہ گذشتہ ایک ہفتے تک مرکز اطلاعات فلسطین کےعربی ورژن پر جاری رہا. اس دوران مجموعی طورپر 3584 افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا.جن میں سے 3418 افراد نے فلسطینی صدرمحمود عباس اور ان کی اتھارٹی کےخلاف تیونس اور مصر جیسے عوامی احتجاج کی حمایت کی. شرکاء کا کہنا تھا کہ صدرمحمودعباس اور ان کی انتظامیہ اسرائیل کے ساتھ خفیہ مذاکرات کے دوران قوم کے بنیادی حقوق اور دیرینہ مطالبات پر صہیونی حکومت کے ساتھ ساز باز کرنے کی مرتکب ہوئی ہے جس پر اس کا محاسبہ ضروری ہے. صدرعباس اور ان کی ٹیم کے تمام مذاکرات کاروں کے خلاف کارروائی صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب فلسطین میں عدالتیں آزاد ہوں اور اقتدار منتخب نمائندوں کےہاتھ میں ہو. سروے رپورٹ میں صرف تین فیصد افراد نےصدر محمود عباس کے خلاف عوامی احتجاجی تحریک نہ چلانے کی حمایت کی جبکہ دو فیصد افراد نے کوئی رائے ظاہر کرنے سے معذرت کر لی. خیال رہے کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ پر محمود عباس اور فلسطینی مذاکرات کاروں کے اسرائیل کے ساتھ خفیہ مذاکرات میں کئی اسکینڈل سامنے آئے تھے. ان اسکینڈل میں فلسطینی اتھارٹی کے بنیادی قومی مطالبات سے انحراف کا انکشاف کیا گیا تھا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan