Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی عوام اپنی زمین نہیں چھوڑیں گے: حماس

palestine_foundation_pakistan_hamas-logo2

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہاہے کہ فلسطینی اپنی سرزمین پر برقرار رہیں گے- بیت المقدس فلسطینیوں کاہے- فلسطینی عوام اسلامی مقدسات کے دفاع پر قائم ہے- فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی ان کا قانونی حق ہے- وہ اپنے گھروں کو واپس لوٹ کر رہیں گے-

’’یوم ارض فلسطین‘‘ کے حوالے سے حماس نے بیان جاری کیاہے – جس میں کہاگیاہے کہ ارض فلسطین کی 34ویں یاد گار ایسے موقع پرمنائی جارہی ہے- جب غزہ پر ظالمانہ ناکہ بندی جاری ہے، نسل پرستانہ دیوار فلسطینیوں کی زمینیں نگل چکی ہے، مسجد اقصی اور بیت المقدس پر کھلی جارحیت کی جار ہی ہے، اسلامی مقدسات کی چوری کی جاری ہے اور مغربی کنارے میں عباس ملیشیا اسرائیل کے یہودی آبادکاری کے منصوبوں میں تعاون کر رہا ہے-

یوم ارض فلسطین ان شہداء کی یاد تازہ کرنے کا دن ہے جنہوں نے اپنے خون سے ارض فلسطین کی آبیاری کی- جن کے خون کی مہک بیت المقدس، دیر یاسین،عرابہ ،سخنین، خان یونس ، الخلیل، جنین اور فلسطین کے ہر شہر، دیہات اور قصبے میں مہک رہی ہے-جنہوں نے فلسطین کی آزادی کے لیے خون کے نذرانے پیش کیے-

حماس نے اس موقع پر آزادی کے لیے فلسطینی عوام سے تجدید عہد کا مطالبہ کیا- فلسطینی عوام سے کہاکہ وہ مزاحمت کے راستے پر گامزن رہیں – فلسطینی ریاست کے قیام کا واحد راستہ مزاحمت ہے –

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan