Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی خاتون کے جنازے پر اسرائیلی فوج پرحملہ

کل جمعہ کو قابض اسرائیلی فوج مقبوضہ مغربی کنارے کےجنوبی شہرالخلیل میں ایک فلسطینی خاتون کے جنازے کے جلوس پر حملہ کیا۔ اس واقعے نے مئی کے وسط میں غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں صحافی شیریں ابو عاقلہ کےجنازے پر حملے کے واقعے کی یاد تازہ ہوگئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی خاتون کا جنازہ شمالی الخلیل میں بیت امر کے مقام پر قبرستان لے جایا جا رہا تھا۔ اس دوران قابض فوج نے جلوس کے شرکا کو روک دیا۔

قابض فوج نے فلسطینی خاتون کےجنازے کے جلوس کو بغیر کسی وجہ سے روکا۔ اس واقعے نے شیریں ابو عاقلہ کے جنازے پرحملے کی یاد تازہ کردی۔

کل جب قابض فوج فلسطینی خاتون کے جنازے کو لےجانے سے روک رہی تھی فلسطینیوں نے قابض فوج کے خلاف مزاحمت کی۔ جنازے کے شرکا میت کے ساتھ اسرائیلی فوج کی آنسوگیس کی شیلنگ او گولیوں کی بوچھاڑ میں قبرستان لے گئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan