Connect with us

Uncategorized

فلسطینی حکومت دنیا سے ڈئیلاگ پر یقین رکھتی ہے: اسماعیل ھنیہ

ismail-haneyya-palestinian-premier6 فلسطین کے آئینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت سیاسی قدروں کی حامل ہے اور دنیا سے ڈائیلاگ کرنے پر یقین رکھتی ہے، وہ تہذیبوں کی داعی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غزہ میں خصوصی سفارتی کورس مکمل کرنے والوں سے خطاب میں کیا۔ کورس کا انعقاد فلسطینی وزارت خارجہ نے کیا تھا جس میں سفارت کاری کی تربیت حاصل کرنے کے لیے پچیس افراد نے شرکت کی۔ اسماعیل ھنیہ نے سفارت کاری کی تربیت حاصل کرنے والوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سفارت کاری رابطے کا فن ہے۔ سفارت کاری کے ذریعے فلسطینی حق کو دنیا کے سامنے پیش کیا جائے۔ اسماعیل ھنیہ نے واضح کیا کہ سیاست اور سفارت کاری کے ذریعے مقبوضہ فلسطین پر فلسطینیوں کے حق کو ثابت کیا جاسکتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan