Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی حقوق سے دستبرداری، عباس کی نیتن یاھو کو غیر معمولی پیش کش

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-abbas-pro-israel-barack-obama-us-president-benjamin-netanyahu-israeli-premier4

تنظیم آزادی فلسطین میں اسرائیل کے ساتھ نام نہاد مذاکرات کے امور کے سربراہ صائب عریقات نے کہا ہے کہ فلسطینی غیر آئینی صدر محمود عباس نے مشرق وسطی کے مسائل کے حل کے لیے بھیجے گئے امریکی ایلچی جارج مچل کے ذریعے سے نیتن یاھو کو فلسطینی حقوق سے دستبرداری کے حوالے سے غیر معمولی پیش کش کی ہے۔ عریقات کے مطابق فلسطین کے نام نہاد صدر نے ایسی پیش کش سابقہ اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کو بھی نہ کی تھی۔ معروف صہیونی اخبار ’’ھارٹز‘‘ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عریقات نے بتایا کہ عباس کی پیش کردہ تجویز کو ’’اطمینان بخش امن‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حد سے تجاوز کرتی ہوئی ان تجاویز اور پیش کشوں کا مقصد اسرائیل سے کشیدگی کا خاتمہ اور فلسطینی مطالبات کا حصول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تجاویز کو نقشوں اور فلسطینی موقف پر مشتمل صفحات سے واضح کیا گیا ہے اور سرحدات، مہاجرین، پانی اور امن کے مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے۔ تاہم اس بارے میں متضاد خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ مغربی کنارے کی 2.3 فیصد زمین کے اسرائیل سے تبادلے کی پیش کش کی گئی ہے یا 3.8 فیصد کی۔ ھارٹز کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ اسرائیل سے مذاکرات کب شروع ہونگے عریقات نے کہا کہ فلسطینی حکومت تو چاہتی ہے کہ مذاکرات آئندہ کل نہیں بلکہ گزشتہ کل کو ہی ہو جانے چاہیے تھے۔ اب گیند اسرائیل کے کورٹ میں ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan