Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی اتھارٹی کی جیل میں ہڑتال کرنے والے قیدیوں کی حالت تشویشناک

palestine_foundation_pakistan-palestinian-prisoners

فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام اریحا جیل میں ہڑتال کرنے والے قیدیوں پر عباس ملیشیا کے مسلسل وحشیانہ تشدد کے باعث قیدیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے. فلسطینی اسیران کے اہل خانہ کی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اریحا جیل میں چھ فلسطینی قیدیوں نے گذشتہ دو ہفتوں سے ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے اور عباس ملیشیا نے ان پر وحشیانہ تشدد کا سلسلہ روا رکھا ہوا ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ہڑتال کرنے والے بعض قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک کی وجہ سے کئی قیدیوں کی حالت اس حد تک تشویشناک ہو چکی ہے ان میں سے بعض کی اب جانوں کو بھی خطرات لاحق ہیں. قیدیوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی جیل میں عباس ملیشیا کے ایک تفتیشی افسر نہایت ظالمانہ انداز میں قیدیوں سے تفتیش جاری رکھے ہوئے جس کے خلاف قیدیوں نے طویل ہڑتال شروع کر رکھی ہے تمام قیدیوں کو ان کے حقوق کی فراہمی کے بجائے ان پر مظالم کا سلسلہ بڑھا دیا گیا ہے. قیدیوں کے اہل خانہ نے انکشاف کیا ہے کہ عباس ملیشیا نے اریحا جیل سے کچھ قیدیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے بیت لحم جیل کی ایک اسپتال میں منتقل کیا ہے. ان قیدیوں کی حالت خطرناک ہونے کے باعث انہیں اسپتال لے جایا گیا ہے. اسیران کے اہل خانہ پر مشتمل کمیٹی نے مزید بتایا ہے کہ حال ہی میں عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے کچھ افراد کو جنین کے ایک عالم دین کے پاس بھیجا کہ وہ جا کر ہڑتال کرنے والے قیدیوں کے بارے میں ان سے فتویٰ لیں کہ وہ ہڑتال کر کے خود کشی کر رہے ہیں تاہم ان عالم دین نے فتویٰ دینے سےانکار کر دیا اور کہا کہ قیدیوں کو ہڑتال کرنے کا پورا حق حاصل ہے اور وہ اس پر فتویٰ جاری نہیں کر سکتے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan