Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی اتھارٹی کا اسرائیل سے مشترکہ تعاون کا مطالبہ

palestine3 فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل سے سیاحت کے میدان میں مشترکہ تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔ اس مشترکہ تعاون کا مطالبہ ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب اسرائیلی فوج مغربی کنارے اور غزہ میں فلسطینی شہریوں کے خلاف جارحانہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے ذکر کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے یہ مطالبہ اس میٹنگ میں سامنے آیا جس میں جنین کے گورنر قدوہ موسیٰ اور ”جلباو” یہودی آبادی کے مئیر دانیال اتار اکٹھے تھے۔ اس میٹنگ کی سربراہی مشرق وسطیٰ میں ترقیاتی امور کے لیے فرانس کے نمائندے کالیرے ھوفنبرگ کررہے تھے۔ موسیٰ قدوہ نے کہا کہ دونوں شہروں کے امن و امان کی صورتحال مثالی ہے اور وہ اپنے دوستوں سے سیاحت کی ترویج کے لیے ترقیاتی منصوبے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ دوسری جانب ”جلباو” یہودی آبادی کے مئیر نے کہا کہ اس طرح کے منصوبوں سے واضح ہوگا کہ عرب اور یہودی اکٹھے رہ سکتے ہیں لیکن بین الاقوامی امداد کے بغیر منصوبوں کی تکمیل مشکل ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan