Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی اتھارٹی انسانی حقوق کی سرگرمیوں پر قدغنیں لگا رہی ہے: تنظیم انسانی حقوق

human-rights انسانی حقوق کی عالمی تنظیم”انٹرنیشنل یکجہتی فاؤنڈیشن برائے انسانی حقوق” نے مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کی طرف سے انسانی حقوق کے نمائندوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے تمام گرفتار شدگان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ واشنگٹن میں تنظیم کی جانب سے جاری ایک بیان میں عباس ملیشیا کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے انسانی حقوق کے مندوب اور صحافی احمد البیتاوی کی گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی۔ واضح رہے کہ احمد البیتاوی کو ایک ہفتہ قبل مغربی کنارے کے شہر نابلس سے حراست میں لیا گیا تھا اور انہیں مسلسل زیر تفتیش رکھا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی مغربی کنارے میں انسانی حقوق کی سرگرمیوں پر پابندیاں اور صحافت پر قدغنیں لگا رہی ہے۔ انسانی حقوق کے نمائندگان اور صحافیوں کی گرفتاریاں اور انہیں زدوکوب کرنے کے واقعات فلسطینی اتھارٹی کے منفی کردار کا ثبوت ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ انسانی حقوق کے مندوبین اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دے رہے ہیں اور ان کی کوئی سیاسی سرگرمیاں یا کسی مقامی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں، اس کے باوجود عباس ملیشیا صحافیوں اور انسانی حقوق کے اہلکاروں کو ہراساں کر رہی ہے۔ بیان میں عالمی انسانی حقوق کی تنظیم نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ احمد الیبتاوی سمیت گرفتار کیے گئے تمام صحافیوں اور انسانی حقوق کے نمائندوں کو فوری طور پر رہا کرے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan