Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینیوں میں اتحاد کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کا خیرمقدم کریں گے: ابو زھری

hamas-flags1 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت فلسطین میں دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد کے لیے سعودی عرب سمیت کسی بھی عرب یا اسلامی ملک کی کوششوں کا خیر مقدم کرے گی۔ پیر کے روز مرکز اطلاعات فلسطین سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حماس کے قیادت کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران ریاض نے فلسطینی صفوں میں اتحاد کے لیے کوششیں کرنےکا یقین دلایا تھا، اس سلسلے میں سعودی عرب کی طرف اب تک کوئی اقدام سامنے نہیں آیا تاہم اگر کوئی کوشش کی گئی تو حماس اس کا خیر مقدم کرے گی۔ سامی ابو زھری نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے فلسطینی جماعتوں میں اتحاد کے لیے اقدامات مصر کے ہاں مفاہمت کے لیے جاری کوششوں میں معاوث ثابت ہو سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حماس تمام فلسطینی جماعتوں سے برابری کی بنیادی پربات چیت اور مفاہمت کے لیے سنجیدہ ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan