Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ’’ہم سب فلسطین کے ساتھ ہیں ‘‘ کے عنوان سے دستخطی مہم کا انعقاد

کراچی( )فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے تحت ملک بھر میں انتیس نومبر کو عالمی یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ’’ہم سب فلسطین کے ساتھ ہیں‘‘ کے عنوان سے کراچی پریس کلب میں دستخطی مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین، سول سوسائٹی، انسانی حقوق کے نمائندوں سمیت صحافی برادری نے شرکت کی اور فلسطینیوں کے حق میں دستخطی مہم میں حصہ لیا۔
عالمی یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر منعقدہ دستخطی مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ فلسطین کی حمایت سے متعلق واضح اور شفاف پالیسی کا اعلان کرے اور ملک میں موجود اسرائیلی حمایت یافتہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے، ان کاکہنا تھا کہ فلسطین کاز پاکستان کا قومی کاز ہے کیونکہ اس کا تعین بانی ٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کیا تھا اور اسرائیل کے قیام سے قبل ہی اس غاصب اور جعلی ریاست کے بارے میں واضح کہا تھا کہ یہ ایک جعلی اور غاصب ریاست ہے اور برصغیر کے عوام بالخصوص پاکستان کسی صورت اسے تسلیم نہیں کریگا۔مقررین کاکہنا تھا کہ آج فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ مسلم دنیا بالخصوص عرب ممالک حالیہ دنوں غاصب اور جعلی ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے استقبال کی تیاروں میں مصروف عمل ہیں، انہوںنے کہاکہ اسرائیل اب پہلے کی طرح طاقتور اور ناقابل تسخیر نہیں رہا کیونکہ حالیہ دنوں غزہ کے ساتھ دو روزہ جنگ میں ہی اسرائیل کوپسپائی کا سامنا کرنا پڑا جو اسرائیل کی نابودی کی دلیل ہے۔
مقررین کاکہنا تھا کہ فلسطین نہ صرف فلسطینیوں کا بلکہ پورے عالم اسلام اور بشریت کی نجات کا مسئلہ ہے اور فلسطین کی آزادی پوری انسانیت کی آزادی ہے۔ان کاکہنا تھاکہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق بالخصوص فلسطینی عوام کے حق واپسی کو یقینی بنائیں تا کہ فلسطین کے باسی اپنے وطن میں جا کر زنگی گزار سکیں۔
تقریب سے کراچی پریس کلب کے صدر احمد خان ملک ، سیکرٹری مقصود یوسفی سمیت مسلم پرویز ،محفوظ یار خان، محمد حسین محنتی، علامہ عباس کمیلی،عبد الوسیم، علامہ باقر زیدی، ازہر ہمدانی، میجر (ر) قمر عباس،سید طارق حسن،اسرار عباسی، ڈاکٹر عالیہ امام ،عرب بٹ، الحاج محمد رفیع،مطلوب اعوان،فیصل عزیزی،علامہ فیروز الدین رحمانی،رائو ناصر علی، علامہ صادق جعفری، یاسین رضا، علامہ امین انصاری، علامہ عبد الخالق فریدی،ناصر زیدی، اور علامہ سجاد شبیری نے خطاب کیاجبکہ اس موقع پرفرزانہ برنی، قاضی زاہد، دعا ذبیر، علی ہاشمی، شبر رضا، معاذ نظامی، علامہ مبشر حسن،، عبد الوحید یونس، عمران شہزاد،ناصر حسینی، محمد زیدان، ڈاکٹر خالد اختر ، عمران خالق،فرہاد گل، علی قاسم، لئیق احمد، زاہدہ بھنڈ،اویس ربانی، مظہر خان، فضل الرحمان، عبدالمجید عبدانی اور دیگر بھی موجود تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan