Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فریڈم فلوٹیلا پر حملے کی تحقیق، حماس نے اسرائیلی کمیٹی کو مسترد کر دیا

palestine_foundation_pakistan_gaza-boat-aid-convoy-freedom-flotilla-attacked18

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس نے فریڈم فلوٹیلا پر صہیونی فوج کے حملے کی تحقیقات کے لیے اسرائیلی حکام کی جانب سے ملکی داخلی کمیٹی بنانے کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ صہیونی فوج کے اس حملے میں 09 رضاکار شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے دفتر اطلاعات سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کا حالیہ فیصلہ بین الاقوامی سمندر میں سفینہ حریت پر کی جانے والی صہیونی دہشت گردی اور بحری قزاقی کے جرم پر پردہ ڈالنے کی مذموم کوشش ہے۔ بیان کے مطابق صہیونی حکومت کی جانب سے اس طرح کی کمیٹی کا قیام عالمی سیکیورٹی کونسل کے بیان کے مطابق غیر جانبداری اور شفافیت کے تقاضوں کے صریح منافی ہے۔ مجرم خود اپنی تحقیق کیسے کر سکتا ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ کمیٹی کے پاس تحقیقات کا مینڈیٹ نہیں ہے اور یہ کمیٹی عالمی عدالت سے جان چھڑانے کا وسیلے کے طور پر استعمال کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر حماس نے اقوام متحدہ اور آزاد دنیا سے ایک ایسی آزاد، خود مختار اور منصفانہ کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا جو اسرائیلی جنگی جرائم اور ہائی جیکنگ کی منصفانہ تفتیش کر سکے۔ یاد رہے اسرائیلی صہیونی حکومت نے گزشتہ روز 31 مئی کو فریڈم فلوٹیلا پر کیے جانے والے حملے کے حقائق معلوم کرنے کے لیے ایک داخلی کمیٹی کے تشکیل کی منظوری دی تھی۔ عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ’’ یدیعوت احرونوت ‘‘ کے مطابق اس کمیٹی کے سربراہی اعلی عدالت کے سابق جج 75 سالہ یعقوب ٹیرکل کریں گے۔ اس کمیٹی میں معروف قانون دان 93 سالہ شبتای روزین اور انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ انجینئرنگ (ٹیکنین) کے سابق صدر 86 سالہ عاموس حورب بھی شامل ہیں۔ کمیٹی میں دو بیرونی مشاورت کاروں کو بھی شریک کیا گیا ہے جن میں سے ایک نوبل انعام یافتہ آئرلینڈ کے سابقہ وزیراعظم ولیم ڈیوڈ ٹریمبل ہیں جبکہ دوسرے قانون بین الاقوام کے ماہر اور کینیڈا کے سابقہ اٹارنی جنرل کین اوٹیکن ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan