Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فدائی حملوں کی مذمت، محمود عباس اسرائیل کے خادم بن گئے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے قابض اسرائیلی ریاست کے خلاف فلسطینیوں کی انفرادی مزاحمتی کارروائیوں کی مذمت پر کڑی تنقید کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی وزیر دفاع کا فلسطینی اتھارٹی کے فدائی حملوں پر موقف کے خیرمقدم سے ظاہرہوتا ہے کہ صدر عباس اسرائیلی دشمن کے بیانیے پر چل رہے ہیں۔ انہوں نے تل ابیب میں فلسطینی شہری کے حملے میں تین اسرائیلیوں کی ہلاکت کی مذمت کرکے اسرائیل کی خدمت بجا لانے کی کوشش کی ہے۔

ایک پریس بیان میں انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی  اسرائیل کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں کی مخالفت کرکے مزاحمت اور تحریک آزادی کے حوالے سے قوم کے اجتماعی موقف سے انحراف کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل تل ابیب میں ہونے والے فدائی حملے پر صدر عباس نے اپنے رد عمل میں اس حملے کی مذمت کی تھی جب کہ دیگر فلسطینی قوتوں نے اس مزاحمتی کارروائی کی تحسین کی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کی ترجمان نیوز ایجنسی کے مطابق صدر عباس نے بے گناہ اسرائیلیوں کی ہلاکت کی مذمت کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan