Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

’’فتح‘‘ یہودی بستیوں سے دستبردار، نیتن یاھو ذرائع نے تصدیق کر دی

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-abbas-pro-israel-shimon-peres-israeli-president1

نیتن یاھو کے قریبی ذرائع نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر فلسطینی حکومت کے رہنماؤں کی جانب سے فلسطین کے مسلمہ حقوق سے دستبرداری کے انکشافات کی تصدیق کرتے ہوئے عباس حکومت کی جانب سے یہودی بستیوں کی تعمیر منجمد کرنے کے مطالبے کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ ان کے بہ قول مغربی کنارے کی تمام یہودی بستیوں سے دستبرار ہونے کے بعد ان پر پابندی عائد کرنے کی بات کا کوئی جواز نہیں رہ جاتا۔ عبرانی اخبار ’’ھارٹز‘‘ نے اپنی منگل کی اشاعت میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کے دوستوں کے حوالے سے بتایا کہ الجزیرہ کی جانب سے عباس حکومت اور اسرائیل کے مابین 2008ء میں خفیہ ملاقاتوں کی دستاویز درست ہیں۔ ان ملاقاتوں میں عباس حکومت القدس کی تمام یہودی بستیوں پر اسرائیل کے حق کو تسلیم کرچکی تھی۔ لہذا اب اس کا یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کا مطالبہ انتہائی مضحکہ خیز ہے۔ اسرائیل کے حزب اقتدار کے سربراہ زیو ایلکن نے خفیہ دستاویز کے منظر عام آنے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان دستاویز میں کسی نئی چیز کا انکشاف ہوا نہ ہی فلسطینی امنگوں کے برعکس اسرائیل کو رعایتیں دینے کا معاملہ کوئی نیا ہے۔ ان معاملات کی بنیاد پہلے سے موجود تھی اور عباس حکومت القدس کی یہودی بستیوں سے دستبردار ہونے کی خواہش مند تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan