Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فتح کا مفاہمت کے لیے حماس کے تین اختلافی نکات کو تسلیم کرنے کا اعتراف

palestine_foundation_pakistan_khaled-mishaal-the-political-bureau-chairman-of-hamas-azzam-al-ahmad-fatah-central-committee-official

فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت الفتح کے مفاہمت کے سلسلے میں سرگرم راہنما اور فلسطینی مجلس قانون ساز میں فتح کے پارلیمانی لیڈر عزام الاحمد نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی جماعت نے مصر کے مفاہمتی مسودے پرحماس کی طرف سے تین جوہری اختلافی نکات پر اتفاق رائے پیدا کر لیا ہے اور حماس کی رائے کو تسلیم کیا گیا ہے.
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مصری اخبار”الایام” کو ایک انٹرویو میں فتح کے راہنما عزام احمد نے کہا کہ حماس کے راہنما خالد مشعل کے ساتھ گذشتہ ہفتے دمشق میں ہونے والی ملاقات میں فلسطین میں پارلیمانی انتخابات، الیکشن کمیشن کے قیام اور تنظیم آزادی فلسطین کی ازسر نوتشکیل جیسے بنیادی اور جوہری اختلافی نکات پراتفاق رائے کر لیا گیا ہے.
عزام احمد نے مزید کہا کہ حماس اور فتح کے درمیان اب اختلافی امور میں صرف سیکیورٹی کنٹرول کا معاملہ باقی رہ گیا ہے. اکتوبر کے شروع میں ہونےوالی فتح ـ حماس بات چیت میں اس مسئلے کا بھی کوئی درمیانہ اور فریقین کے لیے قابل قبول حل نکل آئے گا.
انہوں نےامید ظاہر کی کہ اکتوبرکے وسط تک فلسطینیوں کے درمیان اختلافات کا باب بند اور مصالحت کا دروازہ کھول دیا جائے گا.
فتح کے رہ نما نے ایک دوسرے سوال کے جواب میں کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان مفاہمت کی کامیابی کے بعد توقع ہے کہ دیگردھڑے بھی اس سے اتفاق کریں گے، جس کے بعد حکومت میں شراکت کا بھی ایک بار پھر موقع پیدا ہو سکتا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan